حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 457 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 457

جھوٹ کے تودہ کو جلا دیتی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۳؍جنوری۱۹۱۰ء) ۲۰۔  : دو معنے ہیں۔ایک معلوم۔دوسرے مقدار کے ساتھ ہر چیز بنی ہوئی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۳؍جنوری۱۹۱۰ء) ۲۲۔ : جتنی ایجادیں ہیں انکی تحقیقات کرو تو یہی معلوم ہو گا کہ اس کا اصول اتفاقیہ معلوم ہوا اور اوّل اوّل کسی بالارادہ کوشش کا نتیجہ نہیں ہوتے۔مثلاً چھاپنے کے پتھر کی دریافت۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۳؍جنوری۱۹۱۰ء) جس طرح بچّہ سکھایا اور تربیت دیا جاتا ہے۔اسی طرح اﷲ تعالیٰ نے خلقت کو سکھایا ہے گھبراہٹ طلب کی نہ ہو۔اس وقت تک خدا تعالیٰ کے نکاتِ معرفت حاصل نہیں ہوتے۔پس یہ نکتہ معرفت کا ہے۔خدا کے حضور میں تو سب کچھ موجود ہوتا ہے۔پر خدا کے نزدیک  کا اندازہ ہوتا ہے۔اسی لئے میرا خیال ہے کہ لیکچروں اور وعظوں کے واسطے بھی قبل از وقت تیاری نہیں