حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 449
: بعض لوگوں نے اس صفت کو نادانی سے کراہت کیساتھ دیکھا ہے۔مَیں نے یسوعیوں سے پوچھا ہے کہ مسیحؑ تو رحم مطلق ہے۔مگر اپنے قاتلوں اور مخالفوں کیلئے کفارہ تو نہ ہوئے ان کیلئے تو انتقام ہی کی صفت رہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۳؍جنوری۱۹۱۰ء) ۴۹۔ جس دن بدل ڈالی جاوے گی زمین سوائے ( اس موجودہ) زمین کے اور آسمان اور اﷲ واحد زبردست کے روبرُو پیش ہوں گے۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ۱۴۶) : دنیا میں تو یہ کہ مشرکوں کی زمین مشرکوں کی نہیں رہے گی مُوَحِّدُوں کی ہو جاوے گی اور ایک تبدیل الارض حشر کے دن کا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۳؍جنوری۱۹۱۰ء) : کفر کی سر زمین اسلام کی سر زمین بن جائے گی اور آسمان وحی کا آسمان۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۶۱) ۵۰۔ : ایسے نظارے دنیا میں دکھلائی دینے ضروری ہیں۔اگلے جہاں کا وعدہ تو سب قومیں کرتی ہیں۔ایک چوہڑا کہتا ہے۔کہ کُل قومیں متکبّر ہیں۔اس لئے وہ جہنم میں جائیں گی۔مگر ہم ہی تکبّر نہیں رکھتے۔پس ہم ہی بہشت کے حقدار ہیں۔اب خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو محمد رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم سے قطع تعلق کرنے والے ہیں۔ایک دن آتا ہے کہ ان کی مُشکیں کَسی جاویں گی۔چنانچہ دنیا میں بدر کے دن ایسا ہی ہوا۔جب دنیا میں اسکا نمونہ دکھا دیا تو آخرت میں ضرور ایسا ہو گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۳؍جنوری۱۹۱۰ء) ۵۲۔ : اسی لئے فرمایا کہ دنیا میں بھی اسکا نمونہ دکھائیں گے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۳؍جنوری۱۹۱۰ء)