حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 382 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 382

۔مقرر نمازوں کے علاوہ نوافل پڑھنے والوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔اور درود شریف بطور و ظائف کے پڑھنے والے بھی کثرت سے۔اس طرح پر آپؐ کے مراتب و مندارج کا اندازہ اور خیال بھی ناممکن ہے۔یہ عزّت اور یہ فخر کسی اور ہادی کو دنیا میں حاصل نہیں ہوا۔(الحکم ۱۰؍فروری ۱۹۰۴ء صفحہ۴) ۱۱۷۔   : جن میں نیکی کا اثر باقی ہو۔صاحبانِ قعل و شعور۔ جس راہ میں کہ انہوں نے عیش و عشرت کو پایا۔جب تک کسی قوم میں ایسے لوگ ہوں جو بدیوں سے منع کرتے رہیں اور نیکیوں کی طرف لوگوں کو بلاتے رہیں۔تب تک وہ قوم ہلاک ہونے بھی بچی رہتی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍دسمبر ۱۹۰۹ء) ۱۱۸۔ : اﷲ تعالیٰ بے وجہ کوئی عذاب نہیں دیتا۔لوگ خیال کرتے ہیں کہ دنیا میں مصائب ایسے ہی بلا سبب آجاتے ہیں۔قرآن شریف ایسا نہیں کہتا۔بلکہ فرماتا ہے کہ جس بستی میںمصلح موجود ہوں وہاں عذاب نہیں آتا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍دسمبر ۱۹۰۹ء) ۱۲۰۔  جہاں تک تاریخی واقعات۔قدیمہ اور جدیدہ آثار اور عقل شہادت دیتی ہے