حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 349 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 349

 : اے رب ان کے مالوں پر جھاڑو پھیردے اور ان کے دل سخت کر دے۔پس وہ ایمان نہ لاویں جب تک درد دینے والا عذاب نہ دیکھ لیں۔(تشحیذالاذہان جلد ۶ نمبر۶ صفحہ۳۵۷) حضرت موسٰیؑ … کی تمام قوم غلام تھی مگر ایک آواز سے سب کام کروا لیا۔۔نبیوں کو۔خدا کے پاک لوگوں کو جتھوں کی کیا پرواہ ہے۔انبیاء کے نزدیک ایسا خیال شرک ہے۔میں تمہیں دعاؤں کی طرف متوجّہ کرتا ہوں۔تم یوں سمجھو کہ دعاؤں کیلئے پیدا کئے گئے اور یہی دعائیں تمہارے سب کام سنواریں گی۔(بدر ۴؍نومبر ۱۹۰۹ صفحہ۱) ۹۰۔  : اُجِیْبَتْ دَّعْوَتُکُمَا کے باوجود یہ دو شرطیں ظاہر کرتی ہیں کہ عذاب کا وعدہ ٹل بھی جاتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍دسمبر ۱۹۰۹) ۹۱۔   : فرعون موسٰیؑ کے تابع نہ تھے۔پس بغاوت صرف اپنے حاکم سے نہیں ہوتی۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۵۸) ۹۳۔  : اس زمانہ میں اس کی لاش نکلی ہے۔یہ قرآن شریف کا اعجاز ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍دسمبر ۱۹۰۹ء)