حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 339
۵۸۔ : بیمار کیلئے پہلے ازا لۂ مرض کی ضرورت ہوتی ہے پھر قوّت کی۔قرآنِ مجید روحانی امراض کو دور کر کے ترقیات کیلئے قوت دیتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍دسمبر ۱۹۰۹ء) ۶۱۔ یہ بات چلی ہوئی تھی کہ معیارِ صداقت کیا ہے۔انبیاء اور ان کے اتباع کا یہ قاعدہ ہے کہ ان کو کوئی مسئلہ معلوم نہ ہو تو خاموش رہتے ہیں۔ایک تاریخی واقعہ یاد آیا کہ ایک عالم سے ایک مسئلہ پوچھا گیا تو وہ خاموش رہے۔اس پر اس شخص نے کہا کہ پھر اب کس سے پوچھیں ؟ انہوں نے کہا تم ایک مسئلہ کے نہ جاننے سے گھبراتے ہو حالانکہ کس قدر میری لاادریاں۱؎ ہیں۔پس یہ بھی معیارِ صداقت ہے کہ راست باز اپنی اٹکل بازی سے کچھ جیزوں کو حلال یا حرام نہیں ٹھہراتا۔: وہ اپنے فضل سے حرام و حلال بتا دیتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍دسمبر ۱۹۰۹ء)