حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 266
مجھے یہ بات بتلائی گئی ہے کہ ان ہی نبیوں کا ذکر قرآن نے فرمایا ہے۔جن کے بلاد میں نافرمانوں اور فرماں برداروں کے نشنات صحابہ کرامؓ کے لئے موجود ہیں۔اور جہاں پیعمبرِ خدا نے دیکھ لینا تھا۔ صحابہؓ وہاں پر پہنچے۔ان کا نمونہ یہ تھا۔کہ نبی کی مخالفت اور متابعت کا کیا انجام ہوتا ہے؟ اب جب کہ ہر جگہ واعظ موجود ہے تو مجلس وعظ رفتنت خبط است مرگ ہمسایہ واعظ تو بس است (الحکم ۱۰؍جنوری ۱۹۰۱ء صفحہ۱۴) ۴۴،۴۵۔ : امام حسن بصری نے منام کے معنے آنکھ کے کئے ہیں۔کیونکہ منام کے معنی نیند کی جگہ کے ہیں جو آنکھ ہے۔یہی معنی دلچسپ ہیں۔ایک سوال کسی نے کیا تھا کہ بعض واقعات الہام کے خلاف کیوں معلوم ہوتے ہیں۔میں نے یہ آیت یاد دلائی ۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍نومبر ۱۹۰۹ء) : تمہاری آنکھ میں تھوڑے دکھائے کیونکہ وہ کچھ ٹیلے پر آ گئے۔کچھ ٹیلے کے نیچے تھے۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ۲۵۶) ۴۶۔ : مظفر و منصور ہونے کا گُر بتایا کہ ثابت قدم رہو اور اﷲ کے حضور دعا بہت کرو (یہ کے معنی ہیں)