حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 210 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 210

رہو۔اور دعاؤں میں لفظ ربّ کا بہت استعمال کرو۔: چلتے بیٹھتے، بات کرتے، پڑھتے، سب حالات میں۔: ایک شخص نے بلند آواز سے دعا کی تو رسول اکرمؐ نے فرمایالَاتَدْعُوْنَ اَصَمَّ وَلَاغَائِباً۔ایک شخص نے دعا کی کہ جنّت میں ایسے ایسے کوٹھے مجھے دے۔آپؐ نے فرمایا۔جنّت مانگو حد سے نہ بڑھو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) : چلّا کر دعا نہ کرو۔قرآن حدیث کے خلاف دعائیں کرنا۔طلبِ محال صلہ رحمی کے خلاف نہ ہو۔رشتہ داروں کے حق میں بد دعا نہ کرو۔حضرت مسیح موعود کو حکم اُجِیْبُ کُلَّ دُعَائِکَ اِلَّا فِیْ شمرنکنآئِکَ اور نبی کریمؐ کو فرمایا۔لَیْسَ لَکَ مِنَ الْامْربشَیْیٌٔ۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۵۴) ۵۷۔  : قبولیت کیلئے فضل کی ضرورت ہے۔وہ محسنوں کے قریب ہے پس تم مُحسن بن جاؤ۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) : بے شک مہر اﷲ کی نزدیک ہے نیکی والوں سے۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۱۳۳)