حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 193 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 193

نے کسی سے نہیں سنا۔ثنوی ایک فرقہ ہے جو کہتے ہیں دنیا کے دو خالق ہیں۔ایک ظلمت کا۔ایک نور کا۔مگر برابر بھی نہیں کہتے۔(بدرؔ ۱۲؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ۲) ۱۵۳۔    : اﷲ تعالیٰ انسان کو کوئی ایسا حکم نہیں دیتا جو اس کے لئے موجبِ تکلیف ہو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) اور جب بات کہو تو حق کی کہو۔اگرچہ ہو اپنے ناتے والا اور اﷲ کا قول پورا کرو۔یہ تم کو کہہ دیا ہے۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ۵۲)