حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 126 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 126

: صاحبان عقل و فہم۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۹؍اگست ۱۹۰۹ء) ۹۸۔   : یہاں اﷲ تعالیٰ ثبوت دیتا ہے اس بات کا کہ مَیں ہوں اور میں علیم اور قادرِ مطلق ہوں۔ابراہیمؑ نے بھی ایک گھر بنایا۔لوگ بھی گھر بناتے شہر بساتے ہیں۔مگر کئی گھر، کئی شہر برباد و تباہ ہو چکے لیکن وہ جو توحید و عظمتِ الہٰی کی خاطر بنایا گیا۔اب تک قائم ہے۔اسی وسطے فرماتا ہے اﷲ نے اس گھر کو عزّت والا بنایا۔: جب تک دنیا قائم ہے۔یہ بھی رہے گا۔یہ نہ ہو گا تو دنیا بھی نہ ہو گی۔: عزّت والے مہینوں میں لوگوں کی آمدورفت رہے گی۔قربانیاں یہاں ہوتی رہیں گی اور اس مطلب کیلئے جانور آتے رہیں گے۔یہ سب اس لئے ہو گا تا تم جانو کہ اﷲ تعالیٰ علیم ہے۔دیکھو ایرانیوں کا بڑا معبد… آتش کدہ برباد ہوا۔یہودیوں کا معبد بیت المقدس تباہ ہوا۔یہاں تک کہ ایک عورت مسیحؑ سے پوچھتی ہے کہ ہیکل کہاں تھی۔جواب کیا خوب دیا جاتا ہے نہ یہ رہے گی۔نہ وہ۔غرض تمام معبد خانے جو انسانوں نے بنائے وہ تباہ ہوئے۔پھر بنائے تو مفتوح ہوئے مگر عرب کا معبد مکّہ اب تک خدا کے سچّے بندے مسلمانوں کا ہے۔عرب ایسا ملک ہے کہ مقدونیہ کا بادشاہ ہند تک آیا مگر مکّہ وہ بھی فتح نہ کر سکا۔نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلّم نے اسے بھی فتح کیا۔مفتوح بنائے پھر سب کو فاتح بھی بنا دیا۔ایسا کہ پھر مفتوح نہ ہو صلیبی جنگوں میں ۸۳۔۸۴ سال قبضہ رہا۔یورپ کی مجموعی طاقت تھی مگر مدینہ ایسے معمولی گاؤں پر قابو نہ پا سکے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۹؍اگست ۱۹۰۹ء) : اﷲ نے کعبہ کو عزّت والا اور حُرمت والا گھر بنایا۔(نور الدّین ایڈیشن سوم صفحہ ۲۴۹) : یہ ہستی باری تعالیٰ اور اس کے عالم الغیب ہونے کی دلیل ہے۔باوجود تبدّلِ