حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 44 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 44

حقائق الفرقان ۴۴ سُوْرَةُ الْمُزَّمِّل قریش سے جنگ بدر ہوئی اور اس بدر کی لڑائی کو قرآن نے آیت یعنی بڑا نشان ٹھہرایا جو کامیابی اسلام کا گویا آغاز ہے۔چنانچہ فرمایا۔قَدْ كَانَ لَكُمْ آيَةٌ فِي فِئَتَيْنِ الْتَقَتَا فِئَةٌ تُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأُخْرَى كَافِرَةٌ يَرَوْنَهُمْ مِثْلَيْهِمْ رَأْيَ الْعَيْنِ وَ اللهُ يُؤَيّدُ بِنَصْرِهِ مَنْ يَشَاءُ ۖ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَعِبْرَةً لِأُولِي الْأَبْصَارِ - (آل عمران: ۱۴) وَ لَقَد نَصَرَكُمُ اللهُ بِبَدْرٍ وَ انْتُمْ أَذِلَةٌ فَاتَّقُوا اللهَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ (آل عمران: ۱۲۴) وو یہاں وہ پیشنگوئی جو یسعیاہ باب ۲۱ آیت ۱۳ سے شروع ہوتی ہے پوری ہوئی۔عرب کی بابت الہامی کلام۔عرب کے صحرا میں تم رات کو کاٹو گے۔اے دوانیوں کے قافلو! پانی لے کے پیاسے کا استقبال کرتے آؤ۔اے تیا کی سرزمین کے باشندو! روٹی لے کے بھاگنے والے کے ملنے کو نکلو۔کیونکہ وے تلواروں کے سامنے سے نگی تلوار سے اور کھینچی ہوئی کمان سے اور جنگ کی شدت سے بھاگے ہیں۔کیونکہ خداوند نے مجھ کو یوں فرمایا ہنوز ایک برس۔ہاں مزدور کے سے ٹھیک ایک برس میں قیدار کی ساری حشمت جاتی رہے گی اور تیراندازوں کی جو باقی رہی۔قیدار کے بہادر لوگ گھٹ جائیں گے کہ خداوند اسرائیل کے خدا نے یوں فرمایا“ اس لڑائی میں قیدار کے اکثر سردار مارے گئے اور وہ کامیابی جو سچائی کا معیار ہوتی ہے۔ظاہر ہو گئی۔اور یہ بدر کی فتح اسلام کے حق میں ایسی ہی اکسیر اعظم ہوئی۔جیسی جنگ ملوین برج کی فتح دیکھو سنین اسلام جلد اول مصنفہ ڈاکٹرلیٹر صفحہ ۲۷ مطبوعہ انجمن پنجاب لاہور۔ے ابھی ہو چکا ہے تم کو ایک نمونہ دو فوجوں میں جو بھڑی تھیں۔ایک فوج ہے کہ لڑتی ہے اللہ کی راہ میں اور دوسری منکر ہے۔یہ اُن کو دیکھتی ہے اپنے دو برابر صریح آنکھوں سے۔۲ اور اللہ زور دیتا ہے اپنی مدد کا۔جس کو چاہے۔اسی میں خبر دار ہو جاویں جن کو آنکھ ہے۔اور تمہاری مدد کر چکا ہے اللہ بدر کی لڑائی میں اور تم بے مقدور تھے سو ڈرتے رہو اللہ سے۔شاید تم احسان مانو۔حملہ یہ لڑائی ۳۱۲ء میں قسطنطین اعظم اور میگزیشن قیصر میں ہوئی تھی اور قیصر مذکور کو جو اس میں شکست ہوئی اس کو عیسائی فتح مبین اپنے دین کی سمجھتے ہیں۔