حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 484 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 484

حقائق الفرقان حبل: رسی ۴۸۴ سُوْرَةُ اللَّهَبِ مَسَد : بٹی ہوئی۔کسی قسم کی بٹی ہوئی رہی۔پوست کھجور کی ہو یا چمڑے کی ہو یا لوہے کی ہو۔غرض بٹی ہوئی ہو۔ہر قسم کی بٹی ہوئی رسی کو مسد کہتے ہیں۔فِي جِيْدِهَا حَبْلُ مِنْ مَسَد : اس کی گردن میں بٹی ہوئی رہی ہے۔یہ اُس عورت کی صورت ظاہری کا نقشہ ہے جبکہ وہ جنگل سے کانٹے وغیرہ اکٹھے کر کے لاتی تاکہ حضرت کی راہ میں بچھا دے تو اُن کا گٹھا رسی سے باندھ کر پشت پر رکھتی۔اور رسی اس کی گردن میں سے ہو کر اس کو پکڑے ہوئے ہوتی۔وہی کانٹے اور وہی رسیاں بالآخر اس کے واسطے ہلاکت کا موجب ہوئیں اور جہنم کی زنجیر اس کے گلے میں پڑی۔جیسا کہ لیکھر ام اس بدزبانی کے ساتھ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں طعن کی چھری چلاتا تھا۔وہ چھری ظاہری شکل اختیار کر کے اس کے پیٹ میں بھونکی گئی۔اور جس طعن کے ساتھ شریر لوگ مسیح موعود کے حق میں بدزبانی کرتے تھے۔وہی طعن طاعون کی شکل اختیار کر کے ان کے گلے کا ہار ہوا۔لکھا ہے کہ ایک دفعہ یہ عورت اسی طرح لکڑیوں کا بڑا گٹھا اٹھا کر جنگل سے لاتی تھی۔راستہ میں ایک پتھر پر گٹھا ٹکا کر اور پشت لگا کر آرام لینے کے واسطے ٹھہر گئی تو وہی گٹھا پتھر سے نیچے کھسک کر لٹکنے لگا۔اس کے بوجھ سے گردن کی رسی سخت ہو کر اسے جہنم واصل کر گئی۔ایسی بدکاروں کا یہی انجام ہوتا ہے۔خواہ وہ اپنے ملک اور قوم میں معزز ہی ہوں مگر اللہ تعالیٰ کے رسول کی عداوت انسان کو سخت نقصان میں ڈال دیتی ہے۔اور اگلے پچھلے تمام عمل ضائع ہوتے ہیں۔اس سورہ شریف میں ابولہب اور اس کے تمام کنبے کے متعلق پیشگوئی ہے اس کے متعلق۔اس کے بیٹے کے متعلق ، اُس کی بیوی کے متعلق اُس کے مال و اسباب کے متعلق۔قدرت خدا یہ سب پیشگوئیاں اپنے اپنے وقت پر ایسی پوری ہوئیں کہ آج تک ایک زبردست نشان کے رنگ میں دنیا کے سامنے ایک نقشہ عبرت کھینچ رہی ہیں۔آج اس زمانہ میں ہی خدا تعالیٰ نے اس قسم کے قہری نشانات کی بہت سی مثالیں قائم کر دی ہیں۔جن میں سے ایک لیکھرام کا نشان ہے۔وہ آنحضرت