حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 433
حقائق الفرقان ۴۳۳ سُوْرَةُ الْكَافِرُونَ سُوْرَةُ الْكَافِرُونَ مَحيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - میں اُس اللہ کے نام کی مدد سے پڑھنا شروع کرتا ہوں جس نے اپنی عبادت کی مجھے پہلے سے سمجھ دے رکھی ہے اور عمل پر اس کا نتیجہ دینے والا ہے۔۲ تا ۷۔قُلْ يَاَيُّهَا الْكَفِرُونَ - لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ - وَلَا أَنْتُمْ عَبدُونَ مَا اعْبُدُ وَ لَا أَنَا عَابِدُ مَا عَبَدُتُّمْ وَلَا انْتُمْ عَبدُونَ مَا أَعْبُدُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَلِيَ دِينِ۔ترجمہ۔کہہ اے کا فرو! نہیں میں عبادت کرتا اس کی جس کی تم عبادت کرتے ہو اور نہ تم عبادت کرتے ہو اس کی جس کی میں عبادت کرتا ہوں اور نہ میں عبادت کرنے والا ہوں اس کی جس کی تم عبادت کرتے ہو اور نہ تم عبادت کرنے والے ہو اس کی جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔تمہارے لئے دین تمہارا اور میرے لئے میرا۔با محاورہ تفسیری ترجمہ۔کہ دے اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کہ سنواے میرے منکرو۔میں ان معبودوں کی عبادت نہیں کرتا جن کی تم کرتے ہو اور جس معبود ( اللہ ) کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم نہیں کرتے اور مجھ سے تم یہ امید نہ رکھو کہ کبھی تمہارے معبودوں کی عبادت کروں اور تمہاری حالت ایسی ہے کہ تم میرے معبود کی عبادت کرنے والے نظر نہیں آتے اس قدر اختلاف کے بعد اب فیصلہ آسان ہے کہ تم اپنے دین پر ہو اور میں اپنے دین پر ہوں۔نتیجہ خود ظاہر ہو جائے گا۔یہ سورہ شریف مکہ میں نازل ہوئی تھی۔اس میں چھ آیتیں اور چھتیں الفاظ اور نانو نے حروف ہیں۔