حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 28
حقائق الفرقان ۲۸ سُوْرَةُ الْمُؤْمِلِ سُوْرَةُ الْمُؤْمِلِ مَكِيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ مزمل کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جس نے عابدوں کو پہلے ہی سے سمجھ دے رکھی ہے اور ان کی سچی کوشش کا بدلہ بھی دینے والا ہے۔۲ تا ۱۱ - يَاَيُّهَا الْمُزَقِلُ - قُمِ الَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا - نِصْفَةً أَوِ انْقُصُ مِنْهُ قَلِيلا - اَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَ رَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا - إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلاً - إِنَّ نَاشِئَةَ الَّيْلِ هِيَ اَشَدُّ وَطْاً وَ أَقْوَمُ قِيلًا - إِنَّ لَكَ فِي النَّهَارِ سَبْعًا طَوِيلًا - وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبَّكَ وَ تَبَتَّلُ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا - رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ المَغْرِبِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَاتَّخِذُهُ وَكِيلًا - وَاصْبِرُ عَلَى مَا يَقُولُونَ وَاهْجُرُهُمْ هَجْرًا جَمِيلًا - ترجمہ۔اے قرآن کے اٹھانے والے نبوت کی خلعت پہننے والے۔کھڑا رہا کر رات کو مگر تھوڑی ہی رات۔نصف یا اس میں سے کچھ کم کر۔یا آدھی سے کچھ بڑھا دے اور قرآن کو آہستہ آہستہ پڑھا کر سوچ سمجھ کر۔قریب ہی ڈال دیں گے تجھ پر بھاری بوجھ۔رات کا جا گنا نفس کے کچلنے کے لئے سخت تر ہے اور اس میں بات کی نکلتی ہے۔تجھ کو دن میں بڑے بڑے کام رہتے ہیں۔اور اپنے رب کا نام لے اور اسی کی طرف سب سے ہٹ کر جھک جا۔وہ مشرق اور مغرب کا رب ہے کوئی بھی سچا معبود محبوب نہیں اس کے سوا تو تو اسی کو اپنا ضامن اور کارساز بنالے۔اور وہ جو کچھ کہتے ہیں اس پر صبر کر اور عمدگی کے ساتھ ان سے الگ ہو جا۔فسیر - مزيل ” کے شر کے ساتھ اور بغیر شد دونوں طرح آیا ہے۔تزعمل کے معنے کپڑے میں لپیٹنے کے ہیں۔زَمَّلْتُهُ بِقَوْبِهِ تَزْمِيْلاً فَتَزَمَّلَ۔