حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 336
حقائق الفرقان ۳۳۶ سُورَةُ الْعَصْرِ گوش زدہ اثر دارد وصیت بالحق میں اتنا غلو نہ کرے کہ ھمزا ور لمز تک نوبت پہنچ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۴۲) جاوے۔فونوگراف اور حکیم الامت کا وعظ حضرت حکیم الامت کا ایک مختصر وعظ سورہ والعصر پر فونوگراف میں بند کیا گیا تھا ناظرین کے فائدہ کے لئے لکھا جاتا ہے۔اعُوذُ بِالله مِن الشَّيْطَانِ الرَّحِيْم - بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ـ وَالْعَصْرِ - إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ - إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصّلِحَتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ (العصر : ۱ تا ۴) اس مختصر سی سورہ شریف میں اللہ تعالیٰ رب العالمین الرحمن الرحیم مالک یوم الدین نے محض اپنی رحمانیت سے کس قدر قرب کی راہیں اور آرام و عزت و ترقی کی سچی تدابیر بتائی ہیں۔اول یہ بتایا کہ کسی مرسل من اللہ کا زمانہ اور انسان کے کامل فہم اور تجارب صحیحہ کا وقت لوگوں کے لئے عصر تیسرا حصہ دن کا آخری وقت ہوتا ہے۔جس طرح عصر کے بعد پہروں کا وقت ان نمازوں کے لئے نہیں رہتا جو ایمان والوں کے لئے معراج دعا اور قرب کا ذریعہ اور ہر ایک بے حیائی اور بغاوت سے روکنے کا سبب ہیں اسی طرح مرسل من اللہ کا زمانہ اور انسان کے فہم اور تجارب صحیحہ کے بعد اور کوئی وقت نہیں رہتا جس میں انسان اپنے گھاٹے کو پورا کر سکے اس لئے ہر ایک مرسل من اللہ کے زمانہ اور صحت عقل کے وقت کو لوگ غنیمت جان کر یہ کام کر لیں۔اول۔سچے اور صحیح علوم کو حاصل کریں۔مثلاً اللہ تعالیٰ کی ہستی، یکتائی ، بے ہمتائی۔غرض وحده لاشریک ذات کو مانیں۔اللہ تعالیٰ کے اسماء میں ، اس کی تعظیمات میں کسی دوسرے کو شریک نہ کریں۔ملائکہ کی پاک تحریکات کو مان لیں۔اللہ تعالیٰ کی کتابوں اور رسولوں اور جزا سزا اور قیامت اور دیگر سچے علوم پر یقین کریں۔دوم۔ان بچے بھی واقعی علوم کے مطابق سنوار کے کام کریں اور کرتے رہیں۔کوئی کام اس کا نہ ہو اے کان پڑی بات اثر رکھتی ہے۔