حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 324 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 324

حقائق الفرقان ۳۲۴ سُوْرَةُ التَّكَاثُرِ پائے جاتے ہیں ایک عالم برزخ جس میں مخفی طور پر ہر ایک شخص جزا پائے گا۔برے لوگ مرنے کے ساتھ ہی جہنم میں داخل ہوں گے۔نیک لوگ مرنے کے بعد ہی جنت میں آرام پائیں گے جیسا کہ فرمایا ہے۔قبل ادخل الجنہ ۱/ ۲۳ حدیث شریف میں بھی آیا ہے کہ الْقَبُرُ رَوْضَةٌ مِنْ رَيَاضِ الْجَنَّةِ أَوْ حُفْرَةٌ مِنْ حُفَرِ النيران قبر یا تو ایک باغ ہے۔جنت کے باغوں میں سے یا ایک گڑھا ہے۔دوزخ کے گڑ ہوں سے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۲ اگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۴۲٬۳۴۱) لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ - لَتَرَوْنَ الْجَحِيمَ - ثُمَّ لَتَرَوْنَهَا عَيْنَ الْيَقِينِ۔ان ہر سہ آیات میں یقین کے تین مراتب کا ذکر فرمایا ہے۔ایک علم الیقین۔دوسرا عین الیقین۔تیسرا حق الیقین۔دنیا میں بعض اوقات جزا سزا کے ملنے پر آخرت کی جزا سزا کا یقین علمی پیرایہ میں ہو جاتا ہے۔قبر اور برزخ کی جزا سزا۔عین الیقین کے طور پر ہے۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ قبر میں جنت یا دوزخ کی طرف سے کھڑ کئیں کھول دی جاتی ہیں۔یوم المحشر کی جزا سز ا حق الیقین ہیں جو عین یقین ہیں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ر ستمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۴۲)