حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 291
حقائق الفرقان ۲۹۱ سُوْرَةُ الْعَلَقِ کی طرف سے ہیں اور اس کا لازمی نتیجہ ہے کہ ذہینوں کے ذہن ، عقیلوں کی عقلیں اور عالموں کے علم اور محرروں کی قلمیں ان سماوی علوم کے مقابلہ میں ٹوٹ جائیں گی۔پانچویں پیشگوئی كَلَّا لَبِنْ لَمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ - نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ فَلْيَدْعُ - نَادِيَة - سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ - كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدُ وَاقْتَرِبُ - (العلق:۱۶ تا ۲۰) دشمن کی عداوت کی پیش رفت نہ جائے گی۔اگر وہ باز نہ آیا تو ہم اس کی جھوٹی خطا کار چوٹی کو پکڑ کر زور سے کھینچیں گے اور یوں ذلت سے گھسیٹ کر ہاویہ میں گرائیں گے۔پھر وہ اپنی مجلس کو جن کے بل بوتے پر اسے ناز تھا بلائے اور ان کی دہائی دے ہم بھی سیاست کے پیادوں کو بلائیں گے۔وہ ہرگز اپنے منصوبوں میں کامیاب نہ ہو گا۔تو اپنے کام میں لگارہ اور ان کے خلاف کی ذرہ بھی پرواہ نہ کر اور کبھی ان کی ہاں میں ہاں نہ ملا۔اس لئے کہ ان کے ہاتھ تیرا کوئی نفع اور ضرر نہیں اور ہماری فرماں برداری میں لگارہ اور جس قدر تو ہمارا فرماں بردار ہوگا۔ہماری جناب میں تیرا قرب اور درجہ اتنا ہی بڑھے گا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۲ اگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۳۶٬۳۳۵)