حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 230 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 230

حقائق الفرقان ۲۳۰ سُوْرَةُ الْفَجْرِ لغت میں رویت اور رأی کے معنے جن سے یری کا لفظ مشتق ہوتا ہے۔غور کے قابل ہیں۔دیکھو قاموس اللغة الرُّؤْيَةُ النَّظَرُ بِالْعَيْنِ وَالْقَلْبِ وَالرَّأْسُ ، الْإِعْتِقَادُ یعنی رؤیت آنکھ سے دیکھنے اور دل سے دیکھنے اور رأی اعتقاد کرنے کو کہتے ہیں۔- إِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ - فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ اوّل صفحہ ۱۳۸، ۱۳۹ ) ترجمہ۔جوارم کے رہنے والے بڑے بڑے ستون والے تھے۔تفسیر۔ارم یا تو عاد کے دادا عوض کے باپ کا نام ہے۔یا ارم ان کے شہر کا نام۔دونوں مراد ہو سکتے ہیں یعنی اہلِ ارم۔یہ لوگ سام بن نوح کی اولاد سے تھے۔ھود علیہ السلام ان کی طرف مبعوث ہوئے تھے۔طویل القد، بلند عمارتوں والے تھے۔ال - وَفِرْعَوْنَ ذِي الْأَوْتَادِ - (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه یکم اگست ۱۹۱۲ صفحه ۳۲۵) ترجمہ۔اور فرعون کے ساتھ جو میخوں والا تھا۔کثرت لشکر اور ان کے خیموں اور خیموں کے لوازم کی وجہ سے ذی الأوتاد فرعون کی صفت بیان ہوئی یا سزا چو میخچہ اس کی عادت تھی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه یکم اگست ۱۹۱۲ صفحه ۳۲۵) -۱۴- فَصَبَ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ - ترجمہ۔پھر لگا یا اللہ نے ان پر عذاب کا کوڑا۔تفسیر۔ایسی سخت چابک جس سے خون بہنے لگے سوط کہلاتی۔شاید ہماری زبان میں سونٹا اسی لفظ سے بگڑ کر بنا ہے۔۱۵ - إِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ - (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه یکم اگست ۱۹۱۲ صفحه ۳۲۵) ترجمہ۔بے شک تیرا رب تاک میں لگا ہوا ہے۔تفسیر۔مرصاد - صید کے لئے گھات کی جگہ۔اللہ تعالیٰ عالم الغیب والشھادۃ ہے اس کو گھات یا تاک اور نشانے کی ضرورت نہیں۔بَلَى مَنْ كَسَبَ سَيِّئَةً وَ أَحَاطَتْ بِهِ خَطِيئَتْهُ فَأُولَبِكَ