حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 187
حقائق الفرقان ۱۸۷ سُوْرَةُ الْبُرُوج قیامت کا ثبوت دیا ہے۔اور قسم کے پیرا یہ میں قدرت الہی کا ایک زبر دست نشان ( تغیر وانقلاب موسم کو ) پیش کر کے اس بڑے انقلاب (قیام قیامت) کے وقوع پر استدلال فرمایا ہے اللہ تعالیٰ نے آسمان کی اس جہت سے کہ اس میں بارہ برج کے تصور کئے گئے ہیں جن کے اندر آفتاب سال بھر میں دورہ کرتا ہوا معلوم ہوتا ہے اور ہر ایک برج میں آفتاب کے داخل ہونے سے عالم اور اہل عالم پر ایک انقلاب جدید واقعہ ہو جاتا ہے کبھی سردی ہے کبھی گرمی کبھی برسات کبھی خزاں۔قسم کھا کر یہ ظاہر فرمایا ہے کہ جس طرح ان برجوں کے اندر آفتاب کے داخل ہونے سے ایک نیا انقلاب زمانہ پر وارد ہوتا رہتا ہے اور ان انقلابات کا نظارہ اور مختلف موسموں کی تبدیلی ہر سال آنکھوں سے دیکھتے ہو۔اسی طرح قریب ہے کہ وہ انقلاب عظیم بھی دنیا میں واقع ہو۔آفتاب یکا یک حکم الہی سے ٹھہر جاوے۔نظام عالم کی کل درہم برہم ہو جاوے اور اس یوم موعود کا نظارہ آنکھوں کے سامنے جلوہ گر ہو۔جو ذات انقلاب موجودہ پر قدرت رکھتی ہے اور ہر روز نیا انقلاب کرتی ہے۔اس کے آگے وہ انقلاب عظیم بھی کوئی بڑی بات نہیں۔قریب ہے کہ وہ یوم موعود یعنی قیامت کا دن بھی نمایاں ہو۔اور تمام دنیا جی اٹھے۔محاسبہ اعمال کے لئے سب خدا کے حضور میں حاضر ہو جائیں گے اور ہر ایک گواہی دینے والا۔یعنی نبی اپنی امت کی حالت پر گواہی دے کہ انہوں نے میرے ساتھ کیا سلوک کیا۔پیغامات الہی کو کہاں تک مانا اور کیسے کیسے دکھ دے۔برجوں والے آسمان کی قسم قریب ہے کہ آفتاب دورہ کرتے لے برج سے مراد کوئی گنبد یا عمارت نہیں ہے۔بلکہ سیاروں کے اجتماع سے کوئی بیل کی شکل ہوگئی ہے۔اس کا نام برج ثور رکھ دیا گیا۔کوئی شیر کی اسے برج اسد کہہ دیا گیا۔غرضیکہ ستاروں کے اجتماع سے اہل بیت نے ایسی شکلیں فرض کر لی ہیں۔انہیں میں آفتاب کا ظاہری دورہ تصور کیا گیا ہے اور آفتاب ہر برج میں داخل ہو کر ایک انقلاب جدید پیدا کرتا ہے۔کتاب ایوب ۲۸ باب ۳۲ میں ہے۔کیا تجھ میں قدرت ہے کہ منطقہ و بروج کو ایک ایک اس کے موسم میں پیش کرے گا کیا تو افلاک کے قانونوں کو جانتا یا ان کا اقتدار زمین پر جاری کر سکتا ہے۔نہیں ہرگز نہیں وہی دلیل قسم کی صورت میں اسجگہ ذکر کی گئی ہے۔یعنی خداوند تعالیٰ اپنے وقت اور اپنے موسم پر ان کفار کو ہلاک کرے گا ہر ایک امر کا ایک وقت اور پیمانہ ہے۔جب پیمانہ بھر جاوے پھر ایک منٹ آگے پیچھے ہو سکتا۔اِنَّ أَجَلُ اللهِ إِذَا جَاءَ لا يُؤَخَّر