حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 175 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 175

حقائق الفرقان ۱۷۵ سُوْرَةُ الْمُطَفِّفِينَ ۲۸ - وَمِزَاجُهُ مِنْ تَسْنِيهِ - ترجمہ۔اور اس کی ملونی ایک اعلیٰ چیز کی ہوگی۔تفسیر تسنیم کے لغوی معنے ارتفاع اور بلندی کے ہیں۔اونٹ کی کو ہان کو سَنَامُ الْبَعِید کہتے ہیں۔جہاد فی سبیل اللہ کو حدیث میں ذُروَةُ سَنَامِ الْإِسْلَامِ فرمایا ہے۔تسنیم جنت میں وہ چشمہ ہے۔جو جنت کے تمام پانیوں کے چشموں سے اشرف اور اعلیٰ ہے۔جنتیوں کو اس چشمے سے بطور گلاب اور کیوڑے کے امتزاج کر کے دیا جاوے گا۔مگر مقربین کے لئے خالص یہی شراب ہو گی جیسا کہ عَيْنًا يَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ سے واضح ہے۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۱۳ /جون ۱۹۱۲ء صفحه ۳۱۴) ۳۱۔وَإِذَا مَرُّوا بِهِمْ يَتَغَامَرُونَ۔ترجمہ۔اور جب ان کے سامنے گزرتے تو آنکھیں مارا کرتے تھے ، تحقیر کرتے تھے۔تفسیر: غمز کے معنے پلکوں اور بھوؤں سے اشارہ کرنے کے ہیں اور عیب لگانے کے بھی ہیں۔(ضمیمه اخبار بدر نمبر ۲۶ جلد ۱۱ا قادیان ۱۳ جون ۱۹۱۲ء صفحه ۳۱۴) ٣٢ وَإِذَا انْقَلَبُوا إِلَى أَهْلِهِمُ انْقَلَبُوا فَكِهِينَ - ترجمہ۔اور جب وہ اپنے گھر کی طرف واپس جاتے تو باتیں بناتے خوش خوش۔ا تفسیر ثعلبی کا قول ہے کہ فیھین اور فاکھین بظاہر دو مختلف لفظ ہیں۔جیسے طامع اور طمع اور فارہ اور فرہ۔مگر معنے دونوں کے ایک ہی ہیں۔تبدیل ذائقہ کے لئے میوہ خوری، لذیذ کھانوں سے تلذذ ، فرضی قصہ کہانیوں اور ناولوں سے دل بہلانا ، مزے لینا۔یہ سب فکھین میں داخل ہے۔ایسے وقت میں جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ معظمہ میں کفار کو یہ سنا ر ہے ہیں۔کون یقین کر سکتا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آپ کے اتباع ایسے کامیاب اور بامراد ہو جائیں گے کہ انہیں بڑے بڑے درجات ملیں گے۔چنانچہ جب صحابہ نے عجم وشام کی فتوحات حاصل کیں تو یہ پیشگوئی کس شان سے پوری ہوئی۔بہتے ہوئے چشمے اور دریا اور سبزہ زار اور ہر قسم کے مرغ زار