حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 111
حقائق الفرقان ( جو بدیوں سے بچائے )۔سُوْرَةُ الدَّهْرِ تفسیر۔اوپر ان کے کپڑا باریک ریشمی سبز اور گاڑھے اور پہنائے گئے کنگنیں چاندی کے اور پلا دے ان کو خدا ان کا شراب پاک۔(فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۷۶ حاشیہ) ایک آریہ کے اس سوال کے جواب میں کہ ریشمی کپڑے۔اتنا سامان کہاں سے آئے گا۔کون بنے گا۔ریشم کیڑوں کا فضلہ اور لعاب ہے فرمایا۔سرب شکتی مان کے خزانہ سے جہان سے تمام جگ کو ملتا ہے۔سورج کی تیزی قائم رکھنے کے لئے زمین کے لئے نباتات کو اگانے کے لئے اور حیوانات کے لئے کس قدر چیزوں کی ضرورت ہے۔مگر ہم دیکھتے ہیں کہ الہی کا رخانہ میں سب کے لئے پورا سامان موجود ہے۔زمین ، پانی ، ہوا اور خلا میں جس قدر ذی حیات ہیں۔سب کے لئے کس قدر کثرت سے سامان مطلوب ہے۔مگر سرب شکتی مان ہمہ قدرت کے کارخانہ میں سب کچھ موجود ہے۔ذرہ کمی نہیں۔سرب شکتی مان اور قادر کسی کا محتاج نہیں ہوتا۔اس کے ارادہ سے سب کچھ ہوتا ہے۔اور سنو! یہ ریشمی کپڑے وغیرہ نعمتیں تو عظیم الشان پیشگوئی ہے۔عرب خشن یعنی کھردرے اور سادہ لباس کے عادی تھے۔خدا تعالیٰ اور رسول کی اطاعت کی جزا میں ان کو بشارت دی گئی کہ عنقریب شام و ایران کے شاہی ریشمی لباس تم کو دیئے جائیں گے۔یہ فتح مندی کا وعدہ ہے۔آخر ریشمی لباس اُسی کو پہنایا جاتا ہے جس کے مناسب حال ہوتا ہے۔ہم کو بعض وقت ریشمی لباس ، ریشمی تھان اور زیور امرا ء نے دیئے ہیں۔مگر کبھی ہمارے یا ان کے خیال میں نہیں آیا کہ وہ لباس یا زیور ہم پہنیں گے۔وہ جن کے مناسب حال تھا ان کو پہنا دیا گیا۔اور سنو! یہ قبل از وقت ہمارے سرور کا مشاہدہ ہے اور قبل از وقت نظارہ کو عربی میں رؤیا کہتے ہیں اور ریشمی لباس کے متعلق علم رویا کا پر مان یہ ہے۔اس کو غور کرو اور دیکھو کہ ہمارے نبی کریم کے مکاشفات آخر کار کس قدر صحیح اور صادق ثابت ہوئے۔اور جو باتیں اس جہان میں قبل از وقت بطور دعوے کے بتائی جا کر روز روشن کی طرح اپنا ثبوت آشکار کر دیں ان سے بڑھ کر اور کون شئے صدق