حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 39
حقائق الفرقان ۳۹ سُوْرَةُ الصَّقْتِ دوسرے مقام پر بخاری شریف ہی میں آتا ہے اُمر بالهجرة یعنی رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کو ہجرت کا حکم ہوا تھا۔سوصاف ظاہر ہو گیا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی وحی کی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اس وحی میں ہجرت کا حکم تھا۔مگر رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کو اجتہادی غلطی لگی اور آپ نے مدینہ طیبہ کی جگہ یمامہ اور ہجر نام مقام سمجھ لیا۔اب ناظرین ہی انصاف سے دیکھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ جگہ دکھلائی گئی لیکن آپ نے اجتہاد میں غلطی سے بجائے مدینہ طیبہ کے یمامہ اور ہجر خیال کیا۔مگر جب ہجرت ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پہلا اجتہاد واقعہ کے لحاظ سے ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ /نومبر ۱۹۱۰ء صفحه ۶) غلط ثابت ہوا۔ابراہیم کو کہا بیٹاذ بج کر۔چھری نے کاٹ نہ کی۔ایک دنبہ بدست جبرائیل بہشت سے بھیج دیا اسمعیل کی گردن تانبہ کی بن گئی۔یا کٹ جاتی تو پھر مل جاتی۔یہ دنبہ ہابیل والا تھا جو دوبارہ زندہ ہوا۔الجواب: قرآن کریم میں صرف اس قدر آیا ہے۔باقی محض جھوٹ اور قرآن کریم پر افتراء ہے۔قَالَ يُبْنَى إِنِّي أَرى فِي الْمَنَامِ انّى اَذْبَحُكَ فَانْظُرُ مَا ذَا تَرى قَالَ يَابَتِ افْعَلُ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللهُ مِنَ الصُّبِرِينَ - فَلَمَّا اسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ وَنَادَيْنَهُ أَنْ يَا بُراهِيمُ - قَدْ صَدَّقْتَ الدُّنْيَا إِنَّا كَذلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ - إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْبَلُوا الْمُبِينُ وَفَدَيْنَهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ وَ تَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ - سَلامُ عَلَى إِبْرَاهِيمَ - كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ (الصافات : ۱۰۳ تا ۱۱۲) میرے پیارے بیٹے ! مجھے خواب میں دکھایا گیا ہے کہ میں تجھے ذبح کرتا ہوں اب تو سوچ کر بتا تیری کیا رائے ہے۔اس نے کہا میرے پیارے باپ! تو اپنی ماموریت پر عمل کر۔مجھے تو انشاء اللہ صابر پائے گا۔جب وہ دونوں خدا تعالیٰ کے حکم پر راضی ہو گئے اور ابراہیم نے اسے منہ کے بل زمین پر لٹایا۔ہم نے آواز دی۔اے ابراہیم ! تو نے اپنی رؤیا کو سچا کر دکھایا ہم محسنوں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں۔یہ بڑا بھاری امتحان اور انعام ہے اور ہم نے اس کے عوض میں ایک بڑی قربانی کو فدیہ دیا اور آئندہ آنے والی نسلوں میں اس کا ذکر خیر باقی رکھا ابراہیم پر سلامتی۔ہم اسی طرح محسنوں