حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 449 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 449

حقائق الفرقان ۴۴۹ سُوْرَةُ الْحَاقَةِ فیصلہ کن امر ہے۔اب بتاؤ کہ کیا حجت باقی رہی؟ مکی مدنی کا فیصلہ نہ کرو۔اصطلاحات کے تفرقہ میں نہ پڑو۔اس تنیس سال کی عظیم الشان کامیابیوں کا کیا جواب دو گے۔پس بہر حال ماننا پڑے گا کہ اس قدر عرصہ دراز تک جو چوتھائی صدی تک پہنچتا ہے۔اللہ تعالیٰ مفتری کو مہلت نہیں دیتا۔ایک راست باز کی صداقت کا پتہ اس کے چہرہ سے۔اُس کے چال چلن سے ، اُس کی تعلیم سے ، ان اعتراضوں سے جو اس پر کئے جاتے ہیں۔اس کے ملنے والوں سے لگ سکتا ہے۔لیکن اگر کوئی نادان ان امور سے پتہ نہ لگا سکے تو آخر ۲۳ سال کی کافی مہلت اور اُس کی تائیدیں اور نصر تیں اس کی سچائی پر مہر کر دیتی ہیں۔میں جب اپنے زمانہ کے راست باز کے مخالفوں اور حضرت نوح علیہ السلام کے مخالفوں کے حالات پر غور کرتا ہوں تو مجھے اس زمانہ کے مخالفوں کی حالت پر بہت رحم آتا ہے کہ یہ اُن سے بھی جلد بازی اور شتاب کاری میں آگے بڑھے ہوئے ہیں۔وہ نوح علیہ السلام کی تبلیغ اور دعوت کو سن کر اعتراض تو کرتے ہیں مگر ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں فَتَرَبَّصُوا بِهِ حَتَّى حِينٍ چندے اور انتظار کر لو۔مفتری ہلاک ہو جاتا ہے۔اس کا جھوٹ خود اس کا فیصلہ کر دے گا۔مگر یہ شتاب کار نادان اتنا بھی نہیں کہہ سکتے۔العجب ! ثم العجب !! الحکم جلد ۶ نمبر ۴ مورخه ۳۱/جنوری ۱۹۰۲ ، صفحہ ۶۔۷) ۴۹ - وَإِنَّهُ لَتَذْكِرَةٌ لِلْمُتَّقِينَ ترجمہ۔اور بے شک قرآن نصیحت اور یادگارا ہے متقیوں کے لئے۔تفسیر۔تذکر۔یادرکھنے کے لائق۔یاد رہ۔یہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت کا ثبوت ہے کہ جو کلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیش کیا ہے۔وہ ایک متقی جماعت بناتا ہے اور ایک تاریخی قوم پیدا کرتا ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۸۶) ۵۰ - وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنْكُمْ مُكَذِّبِينَ - ترجمہ۔اور ہم جانتے ہیں جو تم میں سے جھٹلانے والے ہیں۔