حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 249 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 249

حقائق الفرقان ۲۴۹ سُوْرَةُ الْوَاقِعَةِ کتاب بیان نہ کرے جو اپنے آپ کو کامل و جامع کہتی ہے تو کون بیان کرے؟ اگر آپ نہ سمجھیں یا نہ چاہیں تو آپ کی خاطر کیوں ضرورتوں کے بیان کو ترک کیا جاوے؟ کیا ساری دنیا بر بیچر یہ مذہب رکھتی ہے؟ اللہ تعالیٰ نے دماغ برین اور اعصاب میں مختلف خواص رکھے ہیں۔ان خواص کو مد نظر رکھنا کامل کتاب کا کام ہے! شلیل کہنا تمہاری شیریں کلامی کا ثبوت ہے۔ابکارا، عُرُبًا ، أَتْرَابًا کے معنی کنواریاں۔اپنے خاوندوں سے محبت کرنے والیاں۔قریب العمر۔کیا نیکوں کو ایسی نہ ملیں تو چڑیلیں ملیں؟ ( نورالدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۱۶۹ تا ۱۷۱) ۵۲ تا ۵۶ - ثُمَّ اِنَّكُمْ أَيُّهَا الصَّالُونَ الْمُكَذِبُونَ - لَاكِلُونَ مِنْ شَجَرٍ مِنْ زَقُومٍ - فَمَالِكُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ - فَشْرِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِ - فَشْرِبُونَ شُربَ الهيم - ترجمہ۔پھر تم اسے گمراہ اور مکذب لوگو! ضرور کھاؤ گے تھوہر کے درخت سے۔پھر اس سے پیٹ بھرنا ہوگا۔پھر اس پر گرم پانی پینا ہو گا۔اور اس طرح پیو گے جس طرح پیاسا اونٹ بے تکا ہو کر پانی میں نے ایک شخص کو ایک بے نماز دکھلا یا جس کے گلے میں ایک زخم آ تشک کا تھا جس میں پیپ بھری ہوئی تھی۔اور اس کا کھانا، پینا پیپ سے آلودہ ہو کر اندر جا تا تھا اس طرح سے پیپ کھانے کا عذاب میں نے دنیا میں دیکھا ہے۔اللہ تعالیٰ کی پکڑ بڑی سخت ہے اس سے ڈرنا چاہیے۔جب میں جوان تھا۔مجھے طب کا بھی شوق تھا۔ایک شخص میرے پاس آ تشک زدہ آیا۔مجھے خیال آیا کہ جو بھنوا کر اس میں تھوہر کا دودھ جذب کر کے گولیاں بنائیں۔میں نے اسے طعام الاثیم (یعنی گناہ گاروں کی غذا) سمجھ کر اُس کو بھی وہ گولی دی۔اس نے اس کو گھبرا دیا۔اور کہنے لگا۔میرے اندر تو آگ لگ گئی ہے۔پانی دو۔پھر میں نے ( اس آیت کا خیال کر کے ) گرم پانی چند گھونٹ پلا دیا۔اس کو قے اور دست شروع ہو گئے۔مگر آتشک اچھا ہو گیا۔( بدر جلد ۱۳ نمبر ۱۱،۱۰ مورخه ۱۵ رمئی ۱۹۱۳ء صفحه ۲۷)