حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 179 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 179

حقائق الفرقان ۱۷۹ سُوْرَة مُحَمَّدٍ کی جو نہیں اُبستی ہیں اور نہریں ہیں اس دودھ کی جس کا مزہ نہیں بدلتا اور نہریں ہیں شراب کی جس میں مزہ ہے پینے والوں کو اور نہریں ہیں صاف کئے ہوئے شہد کی اور اس میں ہر قسم کا پھل ہے اور معافی ہے ان کے خدا کی۔فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اوّل صفحہ ۱۷۴ حاشیه ) ۲۰۔فَأَعْلَمُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَ الْمُؤْمِنَتِ وَاللهُ يَعْلَمُ مُتَقَبِّكُمْ وَمَثْوكُم - - ترجمہ۔تو تو جان رکھ کہ کوئی بھی سچا معبود نہیں اللہ کے سوا اور اپنے بشری تقاضوں کی حفاظت طلب کرتا رہ اور ایماندار مرد اور عورتوں کے لئے یہی دعائے خیر کرتا رہ اور اللہ ہی جانتا ہے تمہارے چلنے پھرنے اور ٹھہرنے کی جگہ کو۔تفسیر۔ایک عیسائی کے اعتراض ” وَ اسْتَغْفِرْ لِذَ بِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ۔۔۔اور ان کے امثال سے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا گنہ گار ہونا ثابت ہوتا ہے“ کے جواب میں فرمایا: پھر کیا ہوا۔سوچو تو سہی۔مسیح ملعون بنیں اور ان کی الوہیت اور خدائی میں بٹا نہ لگے بایں ہمہ گنہ گاری کہ تمام عیسائیوں کے معاصی سے گنہگار ہوئے اور بقول ایوب عورت کے شکم سے نکل کر صادق نہیں ٹھہر سکتے تھے۔دیکھو ایوب۔وہ جو عورت سے پیدا ہوا کیا ہے کہ صادق ٹھہرے۔۱۵ باب ۱۴۔ایوب۔پھر مریم جب بگناہ موروثی آدم گنہگار تھی تو مسیح کو کوئی پاک نہیں ٹھہراسکتا۔کون ہے جو نا پاک سے پاک نکالے۔کوئی نہیں۔ایوب ۱۴ باب ۴۔اور پھر عیسائیوں میں تمام آدمی آدم کے گناہ سے گنہگار ہیں اور آدم کا گناہ عورت سے شروع ہوا۔تو مریم اور اس کا بیٹا کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں؟ پس گنہگار اگر الوہیت سے معزول نہیں تو گنہ گار نبوت اور رسالت سے کیسے معزول ہو سکتا ہے۔اور سنو! کتب مقدسہ کا محاورہ ہے۔مورث اعلیٰ کا نام لے کر قوم کو مخاطب کیا جاتا ہے۔دیکھو بیرون ( یعقوب) موٹا ہوا۔اور اُس نے لات ماری تو تو موٹا ہو گیا۔چربی میں چھپ گیا۔خالق کو چھوڑ دیا۔استثناء ۳۲ باب ۹-۱۵ یعقوب کو جیسی اُس کی روشیں ہیں۔سزا دیگا۔۱۲ باب ۲ ہوشیع۔یعقوب کو اس کا