حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 568
حقائق الفرقان ۵۶۸ سُورَةُ الْبَقَرَة اگر جہان میں سب اسی خیال کے ہوں کہ بھنگی کا کسب بڑا ہے تو اعلیٰ قوموں کی زندگی وبال جان (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۸ مؤرخه ۶ رمئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۴۳، ۴۴) ہو جاتی۔فَهَزَمُوهُمْ بِإِذْنِ اللہ۔یہاں قف ہے۔پچھلا قصہ ختم ہوا۔قَتَلَ دَاوُدُ جَالوت۔ایک میدان میں آنے والے کو داؤد نے بھی قتل کیا تھا۔تفخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۴۳) قتل دَاوُدُ جَالُوت۔عربی میں غالبا جب نکرے کا اعادہ ہوتا ہے تو وہ پہلا مراد نہیں ہوتا۔فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اوّل صفحه ۱۷۴) قف ۲۵۴ - تِلكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ مِنْهُم مَّنْ كَلَّمَ اللهُ۔رَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَتِ وَ أَتَيْنَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنَتِ وَأَيَّدُ نَهُ بِرُوحِ القُدسِ وَ لَوْ شَاءَ اللهُ مَا اقْتَتَلَ الَّذِينَ مِنْ بَعْدِهِمْ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَ تُهُمُ وَلَوْ البَيِّنتُ وَلكِنِ اخْتَلَفُوا فَمِنْهُم مَّنْ أمَنَ وَمِنْهُمْ مَنْ كَفَرَ وَلَوْ شَاءَ اللهُ مَا اقْتَتَلُوا وَلَكِنَّ اللهَ يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ - ترجمہ۔یہ سب رسول ہیں ان میں سے ہم نے بعض کو بعض پر بزرگی دی اُن میں سے بعض تو ایسے ہیں کہ ان سے اللہ نے باتیں کیں اور بعض کے درجے بلند کئے اور مریم کے بیٹے عیسی کو ہم نے کھلے کھلے نشان دیئے اور اس کی تائید کی پاک کلام سے اور اگر اللہ نے چاہا ہوتا تو آپس میں نہ لڑتے وہ لوگ جو پیچھے ہوئے ان کے (اور وہ بھی) اس کے بعد کہ آچکیں اُن کے پاس کھلی کھلی نشانیاں مگر انہوں نے اختلاف کیا تو کوئی تو ان میں سے ایمان پر قائم رہا اور کسی نے حق کو چھپایا اور اگر اللہ نے چاہا ہوتا تو وہ لوگ آپس میں نہ لڑتے لیکن اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔تفسیر۔مِنْهُمْ مَنْ كَلَّمَ اللهُ کلام تو سب پیغمبروں سے ہوا مگر بعض کو مخصوص، بوجہ کثرت کلام کیا۔البينت۔کھلی باتیں۔عیسی کی تعلیم اخلاق کی تھی اور اخلاقی رنگ کا وعظ ہر مذہب میں مقبول ہوتا ہے اس لئے اسے بیلت فرما یا۔