حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 515 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 515

حقائق الفرقان ۵۱۵ سُوْرَةُ الْبَقَرَة کرتے رہو اور میں کافروں کے دلوں میں مسلمانوں کا رعب ڈال دوں گا )۔مومنوں کو ثابت قدم رکھا اور کافروں پر رعب چھا گیا اور وہ بھاگ نکلے۔علاوہ ازیں اللہ جل شانہ کی نصرت بدلیوں کی صورت میں اُتری یعنی بارش ہوئی اور اس سے مسلمانوں کے قدم ریت میں جم گئے اور ان کی پیاس بھی جاتی رہی اور یہی پانی دیگر ضروریات کے کام آیا جس سے مومن از سر کو تازہ ہو گئے اور خوب جم کے لڑے اور ان کو فتح حاصل ہوئی جس سے وہ پیشگوئی پوری نکلی جو پہلے اَنْ يَأْتِيَهُمُ اللهُ فِي خُل مِنَ الْغَمَامِ میں کی جا چکی تھی چنانچہ فرماتا ہے اِذْ يُغَشِيكُمُ النُّعَاسَ آمَنَةً مِنْهُ وَيُنَزِّلُ عَلَيْكُمْ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً لِيُطَهِّرَكُمْ بِهِ وَيُذْهِبَ عَنْكُمْ رِجْزَ الشَّيْطن وَلِيَرْبِطَ عَلَى قُلُوبِكُمْ وَيُثَبِّتَ بِهِ الْأَقدام - پاره ۲ رکوع ۹/۲۵ اور سورۃ انفال رکوع کی ان آیات کے تطابق کی طرف فَإِنَّ اللهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ۔اشارہ کر رہا ہے جو دونوں کے اخیر میں ہے۔تشحیذ الا ذہان جلدے نمبر ۸۔اگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۸۰،۳۷۹) في ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ۔بدر کے متعلق جو پیشگوئی تھی کہ مینہ برسے گا اور بہادر لوگ گھٹ جائیں گے سورہ انفال رکوع ۲ إِذْ يُغَشِيكُمُ النُّعَاسَ آمَنَةً مِنْهُ وَيُنَزِّلُ عَلَيْكُمْ مِّنَ السَّمَاءِ مَاءً ليطهركم اس کی طرف اشارہ ہے۔تشخیز الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۲) ۲۱۲۔سَلْ بَنِي إِسْرَاءِيلَ كَمْ أَتَيْنَهُم مِّنْ آيَةٍ بَيِّنَةٍ ۖ وَمَنْ يُبَدِّلُ نِعْمَةَ اللهِ مِن بَعْدِ مَا جَاءَتْهُ وَإِنَّ اللهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ - ترجمہ۔بنی اسرائیل سے پوچھ لوکس قدر کھلے کھلے نشانات ان کو ہم نے دیئے اور جو شخص بدل ڈالے اللہ کے انعام کو اُس کو ملے بعد تو بے شک اللہ سخت سزا دینے والا ہے۔تفسیر - سَلْ بَنِي إِسْرَاوِيْلَ كَمْ أَتَيْنَهُمْ مِنْ آيَةٍ بَيِّنَةٍ - اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو قو تیں عطا کی ہیں وہ دو قسم کی ہیں۔ایک وہ جن پر انسان کو کوئی دخل و تصرف نہیں اور ترک یا فعل ان قوی کے متعلق انسان کا کچھ نہیں۔ان قوتوں کے لحاظ سے کہا جا سکتا ہے کہ انسان کے بس میں کچھ نہیں۔مثال کے لئے دیکھو انسان کا قد۔ایک قد میرا ہے اور ایک میری ہی عمر کے کسی اور شخص کا۔اسی طرح بدن