حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 446
حقائق الفرقان ۴۴۶ ایسا بنانے کی کوشش کریں گے کہ اس کے لئے دوبارہ مجھے کہنے کی ضرورت نہ ہو۔609 سُوْرَةُ الْبَقَرَة الحکم جلد ۱۶ نمبر ۱۰ مورخه ۱۴ / مارچ ۱۹۱۲، صفحه ۲) ١٧٩ - يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى الْحُرُّ بِالْحُرِ وَ الْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالأنْثَى بِالْأُنثى فَمَنْ عُفِى لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٍ فَاتِبَاعُ بِالْمَعْرُوفِ وَ اَدَاء إِلَيْهِ بِاِحْسَانِ ذَلِكَ تَخْفِيفٌ مِّنْ رَّبِّكُم وَرَحْمَةٌ فَمَن اعتدى بَعد ذلِكَ فَلَهُ عَذَابٌ اَلِيم - ترجمہ۔اے ایماندارو! تم پر لازم کیا جاتا ہے برابری کرنا مارے جانے والوں میں شریف کے بدلے شریف، غلام کے بدلے غلام اور عورت کے بدلے عورت جس ( قاتل کو ) معاف کیا گیا اُس کے بھائی ( مقتول کے وارث ) کی جانب سے کچھ تو ملنا چاہئے دستور ( شرع ) کے مطابق ( اور عوض خون کا مقتول کے وارث کو ) دے دینا چاہئے نیک سلوک سے یہ آسانی اور مہربانی ہے تمہارے ربّ کی طرف سے پھر جو زیادتی کرے اس کے بعد تو اس کے لئے ٹمیں دینے والا عذاب ہے۔تفسیر۔كُتِبَ لکھا گیا ہے یہ قانون۔قصاص۔بدلہ جو وارثان مقتول ، قاتل سے لیتے ہیں۔اس میں جہاد کا ایماء ہے کہ جب قصاص ضروری ہے تو پھر تم بھی اپنے مقتولوں کا بدلہ لو جو کفار وقتا فوقتا کرتے رہتے ہیں۔و۔آزاد۔اصیل۔باقی رہی یہ بات کہ حر، عبد کے مرد، عورت کے مقابلہ میں بھی مارا جائے یا نہیں؟ اس کا جواب پے سورۃ مائدۃ رکوع 11 میں موجود ہے أَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ (المائدة: ۴۶) حفى لئے۔قتل کا بدلہ یادیت کا کچھ حصہ ہی معاف کر دیا جائے۔۔فَاتِبَاعُ بِالْمَعْرُوفِ۔وارثان مقتول کو تابع ہونا چاہیے۔قاتل کے ساتھ قاعدہ حکومت وعرف کے مطابق اور چونکہ بدلہ قتل نہیں لیا گیا اس لئے خوبی سے ادا کریں۔ذلِكَ تَخْفِيفٌ مِنْ رَّبِّكُمْ وَرَحْمَةٌ - عرب میں ایک کے بدلے سینکڑوں قتل کر دیئے جاتے ا کہ جان کے بدلے جان۔(ناشر)