حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 417 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 417

حقائق الفرقان ۴۱۷ سُوْرَةُ الْبَقَرَة جانداروں کا پیدا کرنا جو طرح طرح کی ضرورتوں میں ہمارے کام آتے ہیں۔کوئی بوجھ اُٹھاتا ہے کوئی ہل چلاتا ہے، کوئی حفاظت کرتا ہے، کوئی غذا بناتا ہے۔وَتَصْرِيفِ الريح۔ہواؤں کے بارے میں بڑی بڑی کتا بیں بنی ہوئی ہیں۔ایک ہوا ہے جو جہازوں کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک لے جاتی ہے۔ایک ہوا ہے جو ریل کو چلاتی ہے۔ایک گندگیوں کو صاف کرتی ہے۔ایک بیماری کے جرم فنا کرتی ہے۔ہوا کی تعریف میں بھی خدا کی قدرتوں اور اس کے رحیم ہونے کے بہت سے نشانات ہیں۔پھر بادل جو آسمان وزمین میں مسخر ہے گویا کہ وہ سقہ ہے جو جناب الہی کے امر کا منتظر ہے جہاں اسے حکم ہو پانی پہنچائے۔یہ سب کچھ بیان کر کے فرماتا ہے کہ اولوالالباب کا تو اعلیٰ درجہ ہے معمولی عقل والے بھی اس سے اس نتیجہ تک پہنچ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہے اور وہ رحمن ورحیم ہے اس کا مد مقابل کوئی نہیں۔حسن واحسان میں اس سے بڑھ کر کوئی نہیں۔پس عشق و محبت بھی اسی ذات سے سزاوار ہیں۔اکثر لوگ ہیں جو کسی کی آن پر ، آواز پر ، اداؤں پر ، مال پر ، جاہ وجلال پر علم و فضل پر، حسن و خوبی پر لٹو ہو جاتے ہیں مگر نہیں جانتے کہ یہ سب چیزیں فانی ہیں۔بہت سی عورتیں جو اپنے محسن دل آویز کی وجہ سے دوسروں کے ابتلا کا موجب تھیں ایک وقت ان پر ایسا آیا کہ آ تشک ہوئی اور ناک گرگئی۔بہت سے ایسے امراء ہیں کہ ایک دم میں غریب ہو گئے۔بہت سے ایسے علماء ہیں کہ حواس باختہ ہو گئے پھر جس کمال کی وجہ سے ان کی قدر ہوتی تھی وہ جا تارہا تو کسی نے بات تک نہ پوچھی۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۲ مورخه ۲۵ / مارچ ۱۹۰۹ء صفحه ۲۶) بے شک آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں کہ دونوں میں کس قدر مختلف القولی اشیاء موجود ہیں اور پھر ان میں کیسا با ہمی تعلق ہے۔تم کو کس قدر وقتا فوقتاً ضرورتوں کا سامنا ہوتا ہے پھر آسمان اور زمین میں کتنا سامان تمہاری ضرورتوں کے علاوہ تمہاری راحت کے واسطے بھی موجود ہے اور رات ودن کے اختلاف میں کہ کس طرح دونوں طول البلد میں بائیں اختلاف کہ ہر ایک دوسرے کے پیچھے موجود ہے اور عرض بلد میں بایں اختلاف کہ کم و زیادہ موجود رہتے ہیں اور ان جہازوں میں جولوگوں