حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 26 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 26

حقائق الفرقان ۲۶ سُوْرَةُ الْفَاتِحَة طاقت اُسے نیند سے حاصل ہوتی ہے اس واسطے سوتے ہیں۔لوگوں سے باتیں کرتے ہیں اس ވ ވ خیال سے کہ باہم محبت بڑھے اتفاق پیدا ہو جو خداوند کریم کا حکم ہے۔اسی طرح ہر ایک کام میں رضا مندی مولیٰ مقصود ہو اور وہی مد نظر ر ہے تو اِيَّاكَ نَعْبُدُ کے معنے صحیح ہم پر صادق آویں اور دعوای درست ہو۔اب چلو اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اِس کے معنے ہیں تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں یہ بھی دعوی ہے۔سچا تب ہو جب ہر کام میں ہم کو یہی خیال رہے کہ اس کا انجام اور اتمام بدوں رضا مندی حضرت حق سبحانہ و تعالیٰ اور اس کی عنایت کے نہیں ہو سکتا۔اے خدا! تو ہی مرد اور معاون رہ۔دیکھو! کبھی زمیندار کا شتکاری کرتا ہے۔خرمن بناتا ہے۔امید وار ہے کہ دانہ گھر لے جاؤں۔خرمن کو آگ لگ جاتی ہے اور گناہ کی شامت وہ خرمن خاکستر کا انبار ہو جاتا ہے۔اسی کا رحم ہو کہ معاصی عفو ہو جاویں اور اس خرمن سے ہم نفع اٹھا دیں۔پس ضرور ہوا کہ اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں ذاتِ باری پر اعتما در ہے۔الحکم جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۸ رفروری ۱۹۰۲ صفحه ۲) (و)۔عبادت نام ہے کامل درجے کی محبت۔کامل تعظیم اور اپنی طرف سے کامل تذلل کا۔(ز)۔عبادت وہی ہے جو خود اللہ تعالیٰ اپنے رسول کی معرفت بتائے باقی سب بیچ۔(ه) - وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں واؤ حالیہ ہے۔تیری عبادت ہم اس وقت کر سکتے ہیں کہ تو ہی تشخید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۳۵) واؤ حالیہ ہے ہم تیری عبادت کرتے ہیں اس حال میں کہ تجھ سے مدد چاہتے ہیں کیونکہ تیرے فضل کے سوائے عبادت کی توفیق بھی حاصل نہیں ہوسکتی۔توفیق دے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۲) اس اعتراض کے جواب میں کہ چوری قتل، ڈکیتی، قمار بازی کے لئے یہی کلام (ايَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ۔ناقل ) مسلمانوں اور ان کے ملانوں کا وظیفہ ہو اکرتا ہے فرمایا۔چوری، ڈکیتی ، قمار بازی خدا کی عبادت نہیں اور نَسْتَعِينُ سے پہلے إِيَّاكَ نَعْبُدُ کا لفظ ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ تیرے ہی فرماں بردار ہوں یار ہیں اور نَسْتَعِينُ کے ما بعد اهْدِنَا الصِّرَاطَ