حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 323 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 323

حقائق الفرقان ۳۲۳ سُوْرَةُ الْبَقَرَة تعالیٰ سے اجر پاؤ گے۔وہ داناو بینا ہے۔(البدر۔کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۱۴ رنومبر ۱۹۱۲ صفحه ۷۲) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عملدرآمد میں دیکھو وہاں بھی قرآن کریم کی تفسیر ملے گی۔مثلاً صلوۃ اور زکوۃ کے الفاظ قرآن مجید میں آئے ہیں۔اب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عملدرآمد تمہیں بتائے گا کہ ان الفاظ کا کیا مفہوم ہے۔ہمارے بعض دوستوں کو بھی اس قسم کا ابتلا آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ قرآن شریف میں نماز حج وغیرہ دکھاؤ۔میں نے کہا کہ پہلے گھوڑے، خچر میں امتیاز بتاؤ۔پھر البغال والحمید میں تفرقہ کر کے دکھاؤ میں نے ان کے لئے بہت دعا کی اور خدا تعالیٰ نے ان کو سمجھ دی اور یہ ابتلا جاتا رہا۔میں نے کہا کہ جب تم بغال اور حمیر میں فرق کرنے کے لئے ان کو دیکھتے ہو تو کیوں تم اس شخص کی نماز نہیں دیکھتے جس پر قرآن نازل ہوا ایک بات میری سمجھ میں آئی ہے کہ اگر قرآن مجید میں صلوۃ کی تمیز ہوتی تو وہ بھی عربی میں ہوتی پھر ان لفظوں کے کئی کئی معنی کرتے اور کس قدر مشکلات پیدا ہوتیں۔پھر ایک اور نکتہ ہے۔جب میں رامپور میں طالب العلم تھا کسی مقلد نے غیر مقلد کو کہا کہ نذیر حسین کے کیا معنی ہیں تو غیر مقلد طالب العلم نے کہا کہ اصل میں نذیر عد وحسین ہے لفظ عد و محذوف ہو گیا ہے حالانکہ نذیر ان کا نام تھا اور حسین کا لفظ باظہار قومیت شامل کر لیا گیا۔والا اس طرح حذف مضاف سے عبدالنبی بھی جائز ہو جاوے کیونکہ بحذف مضاف عبدست النبی ہو سکتا ہے۔اور کہیں کنایۃ وغیرہ نکال کر خدا جانے کیا کیا معنی کرتے۔پس ہمارے مولیٰ نے کامل رحم فضل سے نماز پڑھوا کر دکھا دی اور ایک لاکھ چوبیس ہزار صحابی نے دیکھ لی حتی کہ یہودو نصاری اور مجوس نے بھی نماز پڑھتے ہوئے دیکھ لی اب کسی اور معنی کی ضرورت نہیں۔نہ تقدیم تاخیر، نہ کنایہ نہ حذف و محذوف کی۔گجرات کے ضلع میں دتہ شاہی ایک قوم ہے وہ کام (شہوت) کرو دہ (غضب) لوبھ ( حرص ) موہ (بے جا محبت) ہنکار ( غرور ) کو چھوڑنے کا نام ہی نماز رکھتے ہیں۔یہاں ایک گلوسقہ ہے جب وہ جماعت میں نہ تھا تو کہتا تھا کہ یہ خود منارہ ہیں،سر گنبد ہے اور آپ نماز ہیں۔غرض اس قسم کی بیہودہ تو جیہیں پیدا کر لی جاتی ہیں۔مسلمانوں پر یہ دکھ اور مصیبت کا وقت ہے ایسے وقت میں یاد رکھو کہ قرآن کریم کی تفسیر