حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 496
:یہ کئی واعظوں کا قاعدہ ہے کہ پہلے کوئی آیت پڑھ لیتے ہیں اور پھر اپنے مطلب کی بات شروع کر دیتے ہیں۔سُننے والا سمجھتا ہے کہ ترجمہ کر رہا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ جون ۱۹۰۹ء) : پکّی باتیں :قبل از وقت بعض باتوں سے آگاہ کر دے۔اور وہ کہے میرے بندے بن جاؤ۔وہ تو یہی کہے گا۔ربّانی بنو۔اِس کے چار معنے ہیں (۱) حکماء (بات کی تہہ کو سوچنے والے ) (۲) علماء (۳) فقہاء ( تقلید کرے تو ایسی کہ دوسرے غلطی میں نہ پڑیں ) (۴) مَن یُّرَبِّیْ بِصِغَارِ السِّنِّ۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ جون ۱۹۰۹ء)