حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 384 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 384

کے ہوں تو اس سے مراد شہد کا پینا ہے۔: ایک علم ہوتا ہے ایک عمل ؎ شنیدہ کَے بود مانندیدہ! لَیْسَ الْخَبْرُ کَالْمُعَایَنَۃِ! رسول کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے یوسفؑ کے معاملہ میں ( جب ان کے پاس چوبدار آیا کہ بادشاہ تمہیں بُلاتا ہے اور وہ نہ گئے ) فرمایا کہ اگر مَیں ہوتا تو چلا جاتا مگر خود جب مسجد سے قریب اپنی ایک بیوی کے ساتھ کھڑے تھے اور پاس سے کچھ آدمی گزرے تو آپ نے انہیں روک لیا اور کہا دیکھو یہ میری بیوی صفیہ ہے!! : یقین کرتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۶؍مئی ۱۹۰۹ء)   : یہاں صبر کے معنے اِستقلال کے ہیں۔حدیث میں صبر کی دعا منع ہے کیونکہ جو صبر مانگتا ہے ( گویا وہ۔مرتّب) بَلا مانگتا ہے۔ہاں ضرورت کے وقت استقلال کی دعا ممنوع نہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍مئی ۱۹۰۹ء)