حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 373
: اِس حکم کی عدم تعمیل میں بھی بد ذاتی سے کام لیا گیا ہے اور اکثر مُلاّں باوجود اِس نصِّ پریح کے ایّامِ عدّت میں نکاح پڑھ دیتے ہیں۔پوچھو تو کہتے ہیں صرف روک کے لئے تا کہیں کسی اَور جگہ نکاح نہ کرے۔دیکھو کیسا بود اعذر ہے۔بہر حال اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے تم ان حیلوں سے خلقت کے سامنے شاید عُہدہ برآ ہو جاؤ مگر خدا تمہارے دلی ارادوں اور منصوبوں کو خوب جانتا ہے اس کے غضب سے ڈرتے رہو۔وہ اگرچہ بُردبار ہے مگر اس کی بُردباری یہ معنے نہیں رکھتی کہ وہ اپنے قانون کی خلاف ورزی پر باز پُرس نہ کرے گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۹؍اپریل ۱۹۰۹ء)