حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 340 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 340

بہت ہی افسوس سے ایک اَور معنی بھی سُناتا ہوں وہ یہ کہ لواطت کرتا ہے اور لواطت والا اپنی نسل کو ہلاک کرتا ہے اور حرثؔ سے مراد عورت بھی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۶؍ اپریل ۱۹۰۹ء)   دُنیا کی نمائش اور عزّت پر مرتا ہے۔ایک شخص کو مَیں نے لڑکی کے نکاح پر کہا تھا کہ وہ خرچ کر لو جو دُنیا کے بڑے معزّز نے کیا یعنی محمد رسول اﷲصلّی اﷲ علیہ وسلّم نے کیا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۶؍ اپریل ۱۹۰۹ء)   : واسطے چاہنے اﷲ کی رضا مندی کے۔: اپنے آپ کو فروخت کر دیتا ہے۔اس کا سُکھ۔اس کا آرام اس کی کوئی خواہش اپنے نفس کے لئے نہیں ہوتی۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۶؍ اپریل ۱۹۰۹ء)   : فرمانبرداری میں داخل ہو جاؤ۔فرمانبرداری انسان کو کامیاب کر لیتی ہے۔ابتدا سے یہ سبق شروع ہے۔پہلے بتایا