حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 289 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 289

کر دیتے ہیں تو کیا دوزخ جو بڑے دُکھ کا مقام ہے اسے انہوں نے کچھ معمولی سمجھ لیا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ دیدوشنید برابرنہیں ہوتی۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان یکم اپریل ۱۹۰۹ء)   : اِس کے معنے ہیں جن لوگوں نے اِس کی خلاف ورزی کی ہے۔: یعنی ہمارے اور ان کے درمیان جو تعلّقات تھے اور جو وصل تھا اس میں شق آ گیا، شق بھی پرلے درجہ کا۔پنجابی ’’پاڑن پاڑنا‘‘ اِس مفہوم کو خوب ادا کرتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان یکم اپریل ۱۹۰۹ء)    عَاھَدُوْا