حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 120
جسے اپنے بیگانوں نے پاؤں کے نیچے مَسلنا چاہا تھا کِس طرح اپنے اَعداء پر منصور و مظفر ہؤا اور اس کے قوی اور متکبّر دشمن خاک میں مِل گئے۔سوچو اور غور کرو کہ یہ غیب کی باتیں کِس طرح حرفاً حرفاً پوری ہوئیں اور خدا کے غضب سے ڈرو۔(نور الدین صفحہ ۸۳تا۸۶) جَنَّاتٍ: جنّت کیا ہے؟ آدمی کی آنکھ ہے، کان ہیں، زبان ہے، مزہ ہے، ٹٹولنا ہے… اﷲ تعالیٰ کے لئے جو اِن باتوں کو ترک کرتا ہے اُسے جنّت ملتی ہے… اﷲ کے لئے جو ہم قربان کریں اس کانِعم البدل جنّت ہے۔(بدر ۷؍جنوری ۱۹۰۹ء صفحہ۷) : (۱) تعلیمِ نبوی (۲) مدینہ طیّبہ (۳) فتوحات (۴)عراق،عرب،عجم و مصر وشام (۵) قبر (۶) محشر (۷) جنّت۔۔یہ وہ چیز ہے جس کا ہم سے وعدہ تھا۔۔جس رنگ کے عمل کئے اُسی رنگ کی عنایاتِ الہٰیہ۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر ۹ صفحہ۲۳۶)