انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 570 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 570

تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث ۵۷۰ سورة الدهر گھروں میں جا کر کہہ سکتا ہے کہ جو کچھ توفیق ہے اپنے بھائی کی مدد کے لئے دیدو۔اسی طرح وہ گھرانہ بھوکا بھی نہیں رہے گا اور آپ کا بھی کوئی زائد خرچ نہیں ہوگا اور پھر خدا کی نگاہ میں آپ کتنے بڑے ثواب کے مستحق ہو جائیں گے۔فَوَقَهُمُ اللهُ شَرَّ ذَلِكَ الْيَوْمِ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں ایسے لوگوں کو اس دن کے شر سے محفوظ رکھوں گا اور نجات دوں گا اپنی رحمت سے نوازوں گا اور اپنی مغفرت کی چادر سے ان کو ڈھانپ لوں گا۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۴۶ تا ۵۱)