انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 541 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 541

تغیر حضرت خلیفة المسیح الثالث اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ ۵۴۱ سورة المزمل بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة المزمل آیت او زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا ه رَيْلِ الْقُرْآنَ تَرْتِیلاً اس ریل کے معنی یہ کئے گئے ہیں کہ خوب کھول کے بیان کرو۔خوب کھول کر الفاظ کو ادا کر و قرآن کریم کی تلاوت میں کہ تمہارا ذہن بھی قرآن کریم کے حقائق اور معارف کو پہچاننے لگے۔امام رازی نے لکھا ہے کہ ایک ایک حرف ہر لفظ کا علیحدہ علیحدہ جس طرح لڑی میں موتی پروئے ہوئے ہوتے ہیں اس طرح وہ حروف تمہارے آپ پڑھتے ہوئے تمہارے ذہن میں حاضر ہوں اور دوسروں کو سناتے ہوئے قرآن کریم اس طرح وہ تمہارے سامنے ہو۔۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۱۸، ۱۹)