انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 539
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث ۵۳۹ سورة الجن انہیں اپنے افضال و انعامات کا مورد بناتا چلا جاتا ہے۔انہیں ان افضال وانعامات کا مورد بنانے میں مسجد کو بنیادی اہمیت حاصل ہوتی ہے۔حقیقی مسجد ایک عظیم نشان Symbol کی حیثیت رکھتی ہے اور ایک پیغام کی حامل ہوتی ہے سو ہماری یہ مسجد ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ سب لوگ خدا کی نگاہ میں برابر ہیں اور سب اس کے فرمانبردار اور عبادت گزار بندے بن کر اُس سے زندہ تعلق قائم کر سکتے ہیں اور یہ کہ انہیں ایک دوسرے سے محبت کرنی چاہیے اور ایک دوسرے کی بے لوث خدمت ان کا طرہ امتیاز ہونا چاہیے۔(خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۵۲۱،۵۲۰)