انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 537 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 537

۵۳۷ سورة الجن تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایک ذمہ داری تم پر یہ بھی ہے کہ آنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ۔فرماتا ہے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ تین مساجد جو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب ہوتی ہیں ان کے ظل کے طور پر مساجد بھی بنائی جائیں (اگر وہ مسجد ضرار نہ ہوں یعنی وہ مسجدیں جن کے متعلق قرآن کریم میں دوسری جگہ ذکر آیا ہے وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَ كَفْرًا وَ تَفْرِيقًا بَيْنَ الْمُؤْمِنِينَ بلکہ ایسی مساجد ہوں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اُس عَلَى التَّقوی یعنی جو پہلے دن ہی خلوص نیت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی خاطر اور اس کی رضا کے حصول کے لئے اس سے ڈرتے ہوئے اور اس کی پناہ میں آنے کی غرض سے بنائی جاتی ہیں۔ایسی مسجدوں کے متعلق خدائی فیصلہ یہ ہے کہ ان کے دروازے ہر موحد کے لئے کھلے ہیں۔خواہ وہ اسلام قبول کرتا ہو یا نہ کرتا ہو۔وہ موحد ہونا چاہیے۔پس یہ وہ عمل کا مقام ہے۔اگر خدا تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق عمل کیا جائے تو یہ امر ہر قسم کے شر اور فساد کو دور کرنے والا ہے لیکن اس بات کو پھر واضح کر دیا۔فرما یا یاد رکھنا فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا خدا کے اس گھر میں غیر اللہ کی عبادت نہیں ہوگی۔اگر چہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے والوں کے راستے میں بھی روکیں پیدا کی جائیں گی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ أَنَّهُ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللَّهِ يَدْعُوهُ كَادُوا يَكُونُونَ عَلَيْهِ لِبَدا یعنی مساجد کے دروازے خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کرنے والوں پر بند کر دیئے جائیں گے وہ پرستش کرنے والے جن کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت کی آگ ہوگی۔مگر وہ جو آنکھوں سے محروم ہیں۔وہ جن کو بصارت عطا نہیں ہوئی اور وہ جن کو روحانی طور پر فراست نہیں ملی وہ ایسے لوگوں پر بھی خدا تعالیٰ کی مسجدوں کے دروازے بند کر دیں گے جن کے دل اللہ تعالیٰ کی محبت کی آگ سے سوزاں ہوں گے۔لیکن خدا تعالیٰ کو یہ بات پسند نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم اس شخص پر مسجد کے دروازے بند کرتے ہو جو علی الاعلان یہ کہتا ہے إِنَّمَا ادْعُوا رَبّی میں خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کرنے والا ہوں۔اس لئے ہر وہ شخص جو خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کرنا چاہتا ہے اس کے لئے مساجد کے دروازے کھلے ہیں۔پھر فرمایا تم اس شخص پر مسجد کے دروازے بند کرتے ہو جو کہتا ہے وَلا تُشْرِكُ بِہ احدا میں خدا تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرا تا کیونکہ خدا تعالیٰ کی عظمت اور جلال کے نظارے دیکھنے کے بعد شرک کرنے کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔پس ہر شخص جو موحد ہے ہم اسکو یہ کہتے ہیں کہ شرک کی باریک راہوں سے بچنے کی کوشش