انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 530 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 530

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث ۵۳۰ سورة الجن مسجد کی ملکیت کا دعویدار بن ہی نہیں سکتا۔مسجد کا مالک اللہ ہے۔فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللهِ اَحَدًا اور ہر موحد خواہ وہ عیسائی ہو جو بھی خدا کے واحد و یگانہ کی پرستش کرنا چاہے اور اس کی عبادت کرنا چاہے اُس کے لئے خدا کی مسجد کے دروازے کھلے ہیں۔عیسائیوں کے بہت سے فرقے تثلیث کے قائل ہیں مثلاً ( یونیٹیرین ) Unitarian ہیں وہ مسیح کو خدا کا رسول مانتے ہیں خدا نہیں مانتے۔وہ خدا کے واحد و یگانہ پر ایمان لاتے ہیں۔پہلے تو وہ ایک فرقہ تھا اب اُن کے کئی فرقے ہو گئے ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں عیسائیوں کا ایک (یونیٹیرین )Unitarian وفد آپ سے ملنے کے لئے آیا گفتگو کے دوران وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کہنے لگے ہماری عبادت کا وقت ہو گیا ہے۔اجازت دیں ہم باہر کسی باغ میں جا کر اپنی عبادت کر لیں۔آپ نے فرمایا تم باہر کیوں جاتے ہو۔یہ میری مسجد ہے یہ خدا کا گھر ہے اس میں تم اپنی عبادت کرو۔پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد جسے ہم مسجد نبوی کہتے ہیں اور جو مدینہ میں ہے اس سے زیادہ تو کوئی اور مسجد مقدس نہیں۔وہاں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا اس مسجد کے دروازے تمہارے لئے کھلے ہیں کیونکہ تم اپنے خدا کی پرستش کرنا چاہتے ہو۔تاہم ساتھ یہ شرط لگادی کہ بد نیتی سے شرارت کرنے کی غرض سے کوئی وہاں داخل نہ ہو۔اس کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن امن کے ساتھ اور خشیت کے ساتھ خدائے واحد و یگانہ کی عبادت کرنے کوئی آئے تو وہ وہاں عبادت کرے۔میں نے یہ اعلان پہلی بار ۱۹۶۷ء میں کوپن ہیگن (ڈنمارک) کی مسجد کے افتتاح کے موقع پر کیا تھا اور اسی دن جمعہ کی نماز میں مجھے بتایا گیا کہ تین سو غیر مسلم نماز میں شامل ہو گئے کیونکہ انَّ الْمَسْجِدَ لِله کا اعلان بہت ہی مؤثر اعلان ہے اور چونکہ اُن کو پتہ نہیں تھا اس لئے گو انہوں نے رکوع ہمارے ساتھ مل کر کیا سجدہ میں گئے قعدہ میں بیٹھے لیکن ادھر اُدھر دیکھ لیتے تھے کیونکہ ان کو پتہ نہیں تھا کہ رکوع کس طرح کرنا ہے اور سجدہ کس طرح کرنا ہے؟ چنانچہ اس وقت تک دس ہزار سے زیادہ غیر مسلم ہماری اس مسجد میں ہمارے ساتھ مل کر خدائے واحد و یگانہ کی عبادت کر چکے ہیں۔مسجد کو دیکھنے کے لئے جو سیاح آتے ہیں اگر نماز کا وقت ہو تو بیچ میں شامل ہو جاتے ہیں یعنی ہماری نماز میں