انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 421
تفسیر حضرت خلیلہ اسیح الثالث ۴۲۱ سورة الحديد جب تک اللہ تعالیٰ کا فضل نہ ہو۔ایک جگہ فرمایا کہ ہم نے تو چاہا تھا بعض لوگوں کے متعلق کہ ان کو رفعتیں عطا کریں مگر وہ زمین کی طرف جھک گئے۔تو یہ ارادہ اللہ تعالیٰ کا کہ کوئی شخص رفعت حاصل کرے، یہ تبھی پورا ہو سکتا ہے کہ کسی شخص کو جس کے متعلق ارادہ ہو یہ طاقت اور صلاحیت عطا کی جائے کہ وہ رفعتیں حاصل کر سکے اور اپنی رحمت اور فضل سے اس کو توفیق دے کہ اپنی صلاحیتیں اور استعداد میں خدا تعالیٰ کی مرضی کے مطابق وہ استعمال کر رہا ہو۔(خطبات ناصر نهم صفحه ۳۶۵ تا۳۶۷)