انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page iii of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page iii

بسم الله الرّحمن الرّحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم عرض ناشر حضرت حافظ مرزا ناصر احمد خلیفتہ المسح الثالث" کو قرآن کریم سے غیر معمولی محبت اور عشق تھا۔آپ نے بچپن میں قرآن کریم حفظ کرنے کی توفیق پائی۔قرآن کریم کی تلاوت اور اس کے مضامین پر غور و خوض اور فکر و تدبر آپ کا معمول زندگی رہا۔قرآنی معارف اور دقائق کی تلاش میں گہرا شغف رکھتے تھے اور قرآن کریم کے انوار سے اپنے سینہ کو منور کرنے میں عمر بھر ہمہ تن مشغول و مشغوف رہے۔آپ کی دلی تمنا اور قلبی تڑپ تھی کہ ہر احمدی قرآن کریم کو سکھنے ، تلاوت کا تعہد رکھنے اس کا ترجمہ جاننے اور اس کی تشریح و تفسیر میں منہمک ہو کر اس کے انوار کو جذب کرنے والا ہو چنا نچہ آپ فرماتے ہیں۔ہر احمدی مرد اور احمدی عورت ، ہراحمدی بچہ ، ہر احمدی جوان اور ہراحمدی بوڑھا پہلے اپنے دل کو نور قرآن سے منور کرے۔قرآن کریم سیکھے ، قرآن پڑھے اور قرآن کے معارف سے اپنا سینہ و دل بھر لے اور معمور کرلے۔ایک نور مجسم بن جائے۔قرآن کریم میں ایسا محو ہو جائے ، قرآن کریم میں ایسا گم ہو جائے قرآن کریم میں ایسا فنا ہو جائے کہ دیکھنے والوں کو اس کے وجود میں قرآن کریم کا ہی نور نظر آئے اور پھر ایک معلم اور استاد کی حیثیت سے تمام دنیا کے سینوں کو انوار قرآنی