انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 267 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 267

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث ۲۶۷ سورة يونس اللہ تعالیٰ ایسا سامان پیدا کرتا ہے کہ کامیابی کی راہ پر خدا تعالیٰ ایسے لوگوں کو آگے ہی آگے بڑھاتا چلا جاتا ہے اور ان کا خاتمہ بالخیر ہوتا ہے ساری عمر نیکی پر وہ قائم رہتے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ خاتمہ بالخیر یہ نویں بات بتائی اللہ تعالیٰ نے۔ج دسویں یہ بتا یا د غونهُم فِيهَا سُبُحْنَكَ اللهُم وَتَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَمُ وَأَخِرُ دَعُوهُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعلمین زیادہ لمبی تفسیر کرنے کی بجائے میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ اس آیت سے ہمیں پتہ لگا، یہ بات بڑی اہم ہے مجھ سے بھی بہت دفعہ بہتوں نے سوال کیا کہ کیا جنت میں عمل نہیں ہو گا تو یہ بھی بعض لوگوں کے دماغ میں الجھن پیدا کرتا ہے بعض نا سمجھی سے یہ سمجھتے ہیں کہ وہاں کوئی عمل نہیں ہے۔اس دنیا میں ہے۔ہمارا محاورہ بھی ہے کہ یہ عمل کی دنیا ہے۔عمل عمل میں فرق ہے۔ایک وہ عمل ہے جو امتحان کے طور پر ہوتا ہے یعنی ایک وہ عمل ہے جو مثلاً بی۔اے کا ایک طالب علم کر رہا ہے۔محنت کرتا ہے۔بڑی محنت کرتا ہے راتوں کو جاگتا ہے، جو اچھے پڑھنے والے ترقی یافتہ اقوام میں ان کے نوجوان اتنی محنت کرتے ہیں کہ آپ اندازہ نہیں لگا سکتے۔آکسفورڈ میں میں نے دیکھا کہ محنتی طالب علم اپنی کلاس کے علاوہ بارہ تیرہ گھنٹے روزانہ اتوار سمیت سات دن ہفتہ کے سارے دنوں میں بارہ تیرہ گھنٹے خود اپنے کمرے میں بیٹھ کر پڑھتا ہے۔یہ عمل ہے جس کے بعد وہ کسی نتیجہ یعنی امتحان میں یا فیل ہوگا یا پاس ہوگا یعنی ایسا عمل جس کے نتیجے میں فیل ہونا یا پاس ہونا لگا ہوا ہے۔یہ جو ساری دنیا ہے ہماری جس کو ہم عمل کی دنیا کہتے ہیں اس کو ہم جزا کی دنیا بھی کہتے ہیں یعنی یہاں کے سارے اعمال ایسے ہیں جن کے نتیجے میں یا اللہ تعالیٰ ہم سے خوش ہوگا یا اللہ تعالیٰ ہم سے ناراض ہوگا یا ہمارے اعمال مقبول ہوں گے اللہ تعالیٰ انہیں قبول کرے گا۔اپنی رحمت سے یا رد کر دیئے جائیں گے یا اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کی جنتوں میں ہمیں داخل کرے گا مرنے کے بعد یا غضب کی آگ میں انسان کو جلنا پڑے گا۔تو یہ ایسے اعمال ہیں جزا اور سزا جن سے متعلق ہیں۔بعض ایسے اعمال ہیں جن کے ساتھ جزا اور سز ا تعلق نہیں جنت معمور الاوقات ہے۔نکما نہیں بیٹھے گا انسان۔خدا کی جنتوں میں کام کرنا پڑے گا اور اس کی دو مثالیں اس آیت میں خدا تعالیٰ نے دی ہیں خدا تعالیٰ کی تسبیح اور تحمید کرنا۔دَعْوبُهُمْ فِيهَا سُبُحْنَكَ اللهُمَّ اور وَأَخِرُ دَعْوبُهُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رب العلمين بڑاعمل جنتیوں کا اللہ تعالیٰ کے پیار میں اس کی تسبیح اس کی تقدیس اس کی حمد کرنا یہ عمل ہوگا