انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 581
تغییر حضرت خلیفة المسح الثالث ۵۸۱ سورة النساء میں نکیل ڈال کر ذلیل کرنے کے لئے گلیوں میں پھر انہیں سکے گی بلکہ پھر یہ ہوگا۔فَسَيْدُ خِلُهُمْ فِي رَحْمَةٍ مِّنْهُ وَفَضْلِ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت میں تمہیں داخل کر دے گا اپنے فضل کے محلوں کے اندر تمہیں لے جائے گا اپنے سلامتی کے حصار میں تمہیں رکھے گا وَيَهْدِيهِمْ إِلَيْهِ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا اور جو اس نے قرآن کریم کے ذریعہ ایک سیدھا راستہ اپنی طرف پہنچانے کے لئے مہیا کیا ہے اس پر تمہاری انگلی پکڑے گا اور اس راستے پر تمہیں لے جائے گا اور تم کامیاب ہو جاؤ گے کیونکہ جو شخص صراط مستقیم پر اللہ تعالیٰ کی انگلی پکڑ کر چل رہا ہوا اسکے نا کام ہونے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔(خطبات ناصر جلد سوم صفحه ۲۸۵ تا ۲۸۶)