انوار القراٰن (جلد ۱)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 556 of 587

انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 556

تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث سورة النساء اور محافظ مقرر کیا ہے۔کس چیز کی نگرانی کرنی ہے؟ اور کس چیز کی حفاظت کرنی ہے اس کے متعلق اسی آیت میں آگے چل کر ہمیں یہ بتایا کہ عورت کی جسمانی نشوونما اور تربیت اور صحت وغیرہ کی نگرانی کا کام مرد پر ڈالا گیا ہے۔اس لئے ڈالا گیا ہے کہ عام طور پر معاشرہ انسانی میں مرد کمانے والا اور خرچ کرنے والا ہے۔ہمیں بطور خاوند یا بطور باپ یا بعض اوقات بطور بڑے بھائی یا کسی بڑے رشتہ دار کی حیثیت سے یہ ذمہ داریاں نبھانی پڑتی ہیں کہ ان مستورات کو جو بیوی کی حیثیت میں یا جو بیٹی کی حیثیت میں یا جو چھوٹی بہن کی حیثیت میں ہمارے ساتھ تعلق رکھتی ہیں اور ہماری زیر نگرانی ہیں۔ہماری حفاظت میں ہیں ان کی صحت کا ہم خیال رکھیں ان کی جسمانی نشوونما کا ہم خیال رکھیں کیونکہ ہم خرچ کرنے والے ہیں اور خرچ کی راہ بھی اس میں بتا دی کہ خرچ کرتے وقت فضولیات کی بجائے ضروری چیزوں کی طرف زیادہ توجہ دینی چاہیے۔اس طرح اسلام ایک صحت مند معاشرہ کی بنیادرکھتا ہے۔خطبات ناصر جلد دہم صفحہ ۲۸۹،۲۸۸) پس اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا کہ ہم نے تمہیں ( مردوں کو) معاشرہ میں کمانے والا حصہ بنایا ہے اور اس وجہ سے کہ تم خرچ کرتے ہو، ناجائز فائدہ نہ اٹھانا بلکہ یہ یاد رکھنا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں قوام بنایا ہے اور قوام کی حیثیت سے جو ذمہ داریاں تم پر عائد ہوتی ہیں وہ تمہیں نبھانی چاہئیں۔قوام کی دوسری شکل (روحانی) یہ بنتی ہے۔بِمَا فَضَّلَ اللَّهُ بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ کہ اللہ تعالیٰ نے مرد اور عورت کے رشتہ میں میاں بیوی، باپ اور ماں ہوں، یا بھائی اور بہن ہوں ان سب میں مرد کو مؤثر بنایا ہے۔یعنی یہ اثر ڈالنے والا ہے اور عورت اثر قبول کرنے والی ہے۔یہ ایک جزوی فضیلت اللہ تعالیٰ نے مرد کو عورت پر دی ہے اور اس کے نتیجہ میں ایک بہت بڑی ذمہ داری مرد پر ڈالی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے تمہیں یہ فضیلت دی ہے کہ تم اثر انداز ہو اور عورت چاہے بیوی ہو۔چاہے بیٹی ہو۔چاہے ماں ہو تمہارے اثر کو قبول کرتی ہے اور اس کے نتیجہ میں بہت سے ایسے اعمال بجا لاتی ہے کہ اگر تمہارا اثر غلط ہو گا تو اس کے وہ اعمال بھی درست نہ ہوں گے۔فرمایا چونکہ قوام اور مؤثر ہونے کا مقام تمہیں عطا کیا گیا ہے۔اس لئے ہم تمہیں کہتے ہیں کہ تم اپنی