انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 505
ود سورة ال عمران تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث ہمارا بھی کوئی دخل ہے۔؟؟ اور وہ یہ اعتراض کے طور پر اور طعنہ کرتے ہوئے ایسا منہ سے نکالتے ہیں کہ ہم سے مشورہ کے وقت مشورہ نہیں لیا جاتا اور جو مشورہ ہم دیں چاہے ہم نہایت ہی اقلیت میں ہوں وہ سنا نہیں جاتا تو اس صورت میں ہم پر کوئی ذمہ داری نہیں آنی چاہیے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ان الأمر كُتُه لِلهِ کہ جہاں تک اسلام کا تعلق ہے الآخر اللہ کے ہاتھ میں ہے اس کے اختیار میں اور اس کے تصرف میں ہے۔اس واسطے تمہارا جواب تو یہ ہے۔هَلْ لَّنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَيْءٍ کہ کیا ہمارا بھی ان معاملات میں کوئی دخل ہے؟ فرمایا نہیں !!! تمہارا کوئی دخل نہیں ! ! سب کام اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں لئے ہوئے ہیں اور اس نے آسمانوں پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ اسلام کو اس کے دو دوروں میں دنیا پر غالب کرے گا۔اس کا فیصلہ بہر حال پورا ہو گا وہ جو چاہے گا جس رنگ میں چاہے گا کرے گا کسی کا کوئی حق اس سلسلہ میں تسلیم نہیں کیا جا سکتا نہ کسی کا کوئی حق ہے کیونکہ اللہ کے خلاف کوئی شخص اپنا حق پیش نہیں کر سکتا جس نے پیدا کیا جس کے احسانوں کے نیچے انسان اس قدر دیا ہوا ہے کہ اس کے ایک ایک دن کے احسانوں کا ساری عمر میں شکر ادا نہیں کر سکتا اس کے مقابلہ میں کھڑا ہو کے یہ حق جتائے اِنَّ الاَمرَ كُلُّه لِلهِ لیکن الْأَمْرُ كُلُّهُ لِلهِ ہے اس لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرمایا کہ ہم نے تجھے رحمت بنا کر بھیجا ہے اور مومنوں کا بڑا خیال رکھنے والا ان کے احساسات کا بھی اور ان کی تربیت کا بھی۔اس لئے اے نبی ! ہم تجھے حکم دیتے ہیں کہ فَاعْفُ عَنْهُمْ تربیتی کمزوری کے نتیجہ میں ان سے جو غلطیاں سرزد ہو جا ئیں ان سے درگزر کرو اور وَاسْتَغْفِرْ لَهُمُ اور اللہ تعالیٰ سے یہ دعائیں کرتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ ان کی بشری کمزوریوں کو دور کرے اور روحانی طاقت انہیں عطا کرے تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کے بہترین انعاموں کے وارث ہوں۔وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ اور ان کے دلوں پر بشاشت پیدا کرنے کے لئے اور دنیا میں ان کی عزت کو قائم کرنے کیلئے الآمر میں ان سے مشورہ کیا کرو کام سب خدا نے کرنے تھے۔فیصلے سب اللہ تعالیٰ کے نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئے۔لیکن چونکہ مخلصین ان مشوروں میں شامل ہوتے تھے۔آج بھی ہم بڑی عزت سے ان کا نام لیتے اور بڑی عزت سے ان کی یاد اپنے دلوں میں رکھتے ہیں۔تو فرما يا شَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ اسلام کے اہم امور کے متعلق ان میں سے جن سے چاہو جن امور کے متعلق چاہو مشورہ کر لیا کرو۔فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ سب مشورے سننے کے بعد جب کسی نتیجہ