انوار القراٰن (جلد ۱)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 171 of 587

انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 171

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث 121 سورة البقرة ہے اشارہ کیا گیا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا کو قبول کیا گیا اور وہ نبی جو ان کو دعا خدا نے سکھائی تھی کہ یہ دعا کرو محمد صلی اللہ علیہ وسلم آنے والے ہیں۔۔۔۔۔تو یہ جو دعا جو قبول ہوئی اس کا ذکر بھی اللہ تعالیٰ نے سورۃ بقرہ کی میں نے بتایا ۱۵۱ تا ۱۵۴ آیات میں ہے وَ مِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ یہ آیات یہاں سے شروع ہوتی ہیں بتانے کے لئے کہ اس دعا کے ساتھ اس کا تعلق ہے۔وَ مِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اور تو جس جگہ سے بھی نکلے اپنی پوری توجہ مسجد حرام کی طرف پھیر دے وَحَيْثُ مَا كُنتُم فَوَلُوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَہ اور تم جہاں کہیں بھی ہو اپنے منہ اس کی طرف کیا کرو فولُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَيْكُمْ حُجَّةٌ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُم تا ان لوگوں کے سوا جو ان مخالفوں مرتکب ہوئے ہیں باقی لوگوں کی طرف سے تم پر الزام نہ رہے۔الزام ایک، بہت سے معانی ہیں قرآن کریم کے، ایک یہ الزام بھی تھا کہ ابراہیم علیہ السلام کی دعا تمہارے متعلق نہیں قبول ہوئی تم اس گروہ میں نہیں ہو یہ الا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمُ الزام باقی نہ رہے فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوني ان ظالموں سے مت ڈرو اور مجھ سے ڈرو۔یہ حکم میں نے اس لئے دیا ہے کہ تم پر لوگوں کا الزام نہ رہے تا کہ میں اپنی نعمت تم پر پوری کردوں اور تاکہ تم ہدایت پاؤ آگے پھر وہ كَمَا اَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولًا مِنْكُمْ يَتْلُوا عَلَيْكُمُ ايتنا اسی طرح جس طرح ہم نے تم میں تم ہی میں سے ایک رسول بھیجا جو تمہیں ہماری آیات پڑھ کر سناتا ہے اور تمہیں پاک کرتا ہے اور تمہیں کتاب اور حکمت سکھاتا ہے اور تمہیں وہ کچھ سکھاتا ہے جو تم پہلے نہیں جانتے تھے۔پس جب میں اس قدر فضل کرنے والا ہوں تو تم مجھے یاد رکھو، میں بھی تمہیں یاد کرتا رہوں گا اور میرے شکر گزار بنواور میری ناشکری نہ کرو اس میں لمبی تفصیل بھی ہو سکتی ہے لیکن اس وقت میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ وہی چار مقاصد لے کے مبعوث ہوئے۔اعلان کیا گیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس دعا میں جن چار مقاصد کا ذکر تھا ان مقاصد کے ساتھ مبعوث ہو گئے۔اور اس دعا کے ساتھ تعلق ہے تبھی کہا ہے ناں شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ کا ذکر کر کے اور واضح اشارہ کر دیا کہ اس کے ساتھ تعلق ہے۔باقی جو ہیں پوائنٹس وہ میں چھوڑتا ہوں پھر چار جگہ یہ ذکر ہے چوتھی جگہ سورہ جمعہ میں ہے یہ اتفاق ہوا ہے 141 کہ میرے کہے بغیر آج قاری صاحب نے وہی سورۃ جمعہ کی آیات پڑھ دیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَفَمَن