انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 145
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث ۱۴۵ سورة البقرة آئیڈیل ، اس اعلیٰ ترین مقام تک پہنچنے کے لیے کا نسلی (Consciously) بیدار زندگی گزارتے ہوئے کوشش کرنی چاہیے ورنہ ہلاکت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس مقام کے متعلق جو فرماتے ہیں ایک مختصر سا اقتباس اس وقت میں پڑھ کے دوستوں کو سناؤں گا۔اس کا ایک ایک حرف جو ہے وہ یاد رکھنے کے قابل ہے اور اس کے مطابق اپنی زندگی کو گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے۔۔۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: اور اصطلاحی معنے اسلام کے وہ ہیں جو اس آیت کریمہ میں اس کی طرف اشارہ ہے یعنی یہ کہ بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ فَلَةً أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ یعنی مسلمان وہ ہے (وہ مسلمان جسے مُؤْمِنُونَ حَقًّا کے گروہ وَلَاهُمْ میں اللہ تعالیٰ نے شامل کیا حضور ایدہ اللہ تعالیٰ ) جو خدا تعالی کی راہ میں اپنے تمام وجود کو سونپ دیوے یعنی اپنے وجود کو اللہ تعالیٰ کے لئے اور اس کے ارادوں کی پیروی کے لئے اور اس کی خوشنودی کے حاصل کرنے کے لئے وقف کر دیوے اور پھر نیک کاموں پر خدا تعالیٰ کے لئے قائم ہو جائے اور اپنے وجود کی تمام عملی طاقتیں اس کی راہ میں لگا دیوئے ( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۸) ( خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۳۴۹ تا ۳۵۱) میں نے بتایا ہے کہ اصطلاحی معنے لغوی معنی کو محدود کرتے ہیں۔اسی لئے جب میں ۱۹۶۷ء میں یورپ کے دورے پر گیا تو ایک موقع پر یہ لطیفہ ہوا کہ تین مختلف سوسائٹیز کے چار چار نمائندے بارہ کی تعداد میں جب مجھے ملے (جن میں دو گروہ عیسائی پادریوں کے تھے اور ایک گروہ سکالرز کا تھا ) تو اُن سے بڑی اچھی طرح باتیں ہوتی رہیں لیکن ایک پادری کچھ شوخ اور بے ادب تھا۔اسلام کے متعلق اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق جب اس کی زبان سے بے ادبی کا کلمہ نکلا تو خدا تعالیٰ کی عطا کردہ تفہیم کے پیش نظر میں نے اس کو اس معاملے میں جواب نہ دیا بلکہ باتوں باتوں میں یہ کہا کہ سن آف مین (Son of man) نے یہ کہا ہے کہ وہ چونکہ حضرت مسیح علیہ السلام کو خدا بھی مانتے ہیں۔(حالانکہ سن آف مین کا محاورہ انجیل میں بڑی کثرت سے استعمال ہوا ہے ) اس لئے وہ بڑا سٹپٹا یا۔اس پر ان سب کی توجہ بٹ گئی اور وہ حملہ سے دفاع کی طرف آگئے۔کہنے لگے یہ تو ہماری اصطلاح ہے۔میں نے کہا ٹھیک ہے یہ تمہاری اصطلاح ہے لیکن سن آف مین ( Son of