قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 1 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 1

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) م الله الرحمن الرحيم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بن مانگے دینے والا (اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ لي تمام حمد اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ بے انتہا رحم کرنے والا ، بن مانگے دینے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ جزا سزا کے دن کا مالک ہے۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ تیری ہی ہم عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے ہم مدد چاہتے ہیں۔1